الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارھویں شریف

May 30, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد آستانہ پر ماہانہ محفل گیارھویں شریف کا انعقادکیاگیاجس میں نقابت کے فرائض محمد جمشید قادری نے سرانجام دیئے پروگرام کا آغازتلاوتِ قرآن کریم سے کیاگیا جس کی سعادت قاری طارق محمود قادری نے حاصل کی اور پھر بارگاہِ حبیبِ عرب و عجم جنابِ سرکارِ دعالم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت کی سعاد ت محمد ریحان ،محمد رفیق قادری نے حاصل کی ۔
حافظ محمد ذکرقادری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں یہ سرفروش جو حضورغوث پاکؓ کے گیت گاتے ہیں اور اپنے مرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے وسیلے سے نسبتِ غوثیہ کوقائم کیے ہوئے ہیں ۔بعد ازاں حضورغوث پاکؓ کی بارگاہ میں نذرانہ منقبت کی سعادت منصب علی قادری اور پیر و مرشدکی بارگاہ میں قصیدہ کی سعاد ت عبدالمنان قادری نے حاصل کی، حلقہ ذکرکے بعد لنگر تقسیم کیاگیا۔اسکے علاوہ نئے آنے والے طالبین روحانیت کو ذکرقلب کا اذن بھی عطاء کیا گیا۔
جاری کردہ

شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان