الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ محفل گیارہویں شریف و جشن شاھی فیصل آباد

April 26, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ پر ماہانہ روح پرور محفل گیارھویں شریف و جشن شاھی (پندرھویں شریف) کے سلسلہ میں امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیر صدارت نہایت تزک و احتشام سے محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قا دری نے سرانجام دئیے۔محفل پاک کاباقاعدہ آغاز حمدِ باری تعالیٰ سے منصب علی قادری نے کیا۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ میں نعت خوان حضرات عطاء الرحمن ،اشفاق گوھر،طیب علی،اصغر چشتی اور رہنماسنی اتحاد کونسل محمد منورنے ہدیہء نعت کے نذرانے پیش کئے اور حاضرین کے دِلوں میں عشقِ مصطفیﷺ کو فروزاں کیا ۔جناب لیاقت علی بٹ(صدرپلانٹ ایسوسی ایشن ،سمندری روڈ،فیصل آباد) اور رانا محمد مقبول(سماجی رہنما،علامہ اقبال کالونی) نے مہمانِ خصوصی محفلِ پاک میں خصوصی شرکت فرمائی۔
امیرِ پنجاب جناب محترم عبدالرزاق گوھر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے فرمایاکہ ربِ کائنات کا خصوصی کرم و فضل ہے یہ میری اور آپکی خوش بختی ہے کہ جن کو سرکارِ دوعالمْ ﷺنے اپنی محفل میں بُلا کر اپنا ذکرِ خیرکرنے کی توفیق عطاء فرمائی کیونکہ رب کائنات کا یہ قانون ہے کہ کہ وہ جن کا بھلا چاہتاہے،جن کو پسند فرماتاہے،اُنہیں اپنے قریب کرنا شروع کر دیتا ہے اور اُس کے قرب میں جانے کی نشانی یہ ہے کہ انسان کا دل موم ہو کر اُس کے ذکر کیلئے جھکنا شروع ہو جاتا ہے۔عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام کا یہ طرہء امتیاز ہے کہ گھرگھر ،کوچہ کوچہ ، بستی بستی،مسجد در مسجدپوری دنیا میں اللہ اور اُسکے حبیب ﷺکے ذکر کے پیغام کو عام کر رہی ہے کہ آؤ لوگو!اُ س عہد کو یاد کرو جو تم نے روزِ ازل اللہ تبارک وتعالی سے یہ کہہ کر کیا تھا کہ یارب تو ہی ہمارا رب ہے اور تیرے ذکر کے بغیر ہماری روحوں کو سکون و اطمینان اور چین نصیب نہیں ہو گا۔آج اُس عہدکو پور اکرنے کا وقت ہے آؤ! اس سے پہلے کہ زندگی کی سانسیں ختم ہو جائیں اپنے ظاھر کے ساتھ ساتھ اپنے باطن کو بھی اسمِ ذات اللہ سے روشن و منور کر لو۔جب سینوں میں موجود دل اللہ کے ذکر سے جاری و ساری اور سینے عشقِ رسولﷺسے منور ہو جائیں گے توحقیقت کو ان ظاہری آنکھوں سے دیکھ لو گے ۔آج دُنیا بھر میں لاکھوں سرفروش ایسے ہیں کہ جنکے دل اللہ اور اُسکے حبیبﷺ کے عشق میں تڑپ رہے ہیںیہ سب سرکار گوھر شاھی مدظلہ العالی کی نظرِ نور کا فیضان ہے کہ سرفروشوں کے قلب و روح ہمہ وقت ذکرِ اللہ و ذکرِ رسولﷺ میں مشغول رہتے ہیں۔پیرو مُرشد کی بارگاہِ اقدس میں جو بھی جس بھی حال میں آیا اُسے اپنے اعلیٰ اخلاق کی بدولت ہمیشہ کیلئے اپنا گرویدہ بنا لیااور اُس کے قلب کو اسمِ ذات اللہ اور اسکے سینے سے ہر قسم کے فسق و فجور کو نکال کر اُس میں عشقِ رسولْﷺکی شمع کو فروزاں کر دیا ۔ اُنہوں نے مزید فرمایا کہ آج جو لوگ قبلہ ء عالم سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی مخالفت پر تلے ہوئے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہیے اِن لوگوں کی مثال ایسی ہے کہ جب ابو جہل میرے پیارے آقاﷺ کی ذاتِ مبارکہ میں عیب نکالتا ہے اور دل کہ خباثت کو عیا ں کرتا ہے تومیرے آقا ﷺمسکراتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ اے ابو جہل! صَدَقتَ کہ تو نے سچ کہا۔پھر حضرت ابو بکر صدیقؓ کے عشق کو گوارا نہ ہوا کہ کوئی میرے محبوب ﷺ کی عیب جوئی کرے اور آپؓ نے سرورِ دوجہاںﷺ کی مدح سرائی شروع کردی تو فرمایا گیا کہ آپؓ نے سچ کہا ۔صحابہء اکرامؓ کے دریافت کرنے پر میرے آقاﷺ نے وضاحت فرمائی کہ اللہ نے مجھے آئینہء نبوت بنایا ہے ۔ہر شخص کو مجھ میں اپنا عکس نظر آتا ہے ۔ابو جہل کو اپنے اند ر کا سیاہ پن نظر آیا اور صدیقِ اکبرؓکا باطن اللہ کے نورِعرفان سے پاک و منور تھا اُنہیں مجھ میں نور اور خوبیا ں نظر آئیں توآج جو لوگ آقائے کائناتﷺ کی عیب جوئی کر رہے ہیں وہ دراصل اپنے اپنے باطن کا اظہار کر رہے ہیں ۔آج فیضانِ گوھر شاھی جاری و ساری ہے ہزاروں سینے اللہ کے ذکر سے منور ہو رہے ہیں ،ہزاروں آنکھیں دیدارِ رسولﷺکا شرف حاصل کر رہی ہیں اور ہزاروں روحیں اللہ سے ملاقات کر رہی ہیں تو دوستو!اگر کوئی اس مقام پر بھی حضرتِ گوھر شاھی مدظلہ العالی میں عیب نکالتا ہے تو پھر حقیقت یہی ہے کہ وہ عیب اُن لوگوں میں خود موجودہیں اگر ان کو بھی کوئی کامل مرشداور غوث الاعظم جیسارہبر مل جائے جو ان کو ایک ہی نظر سے واصل بااللہ کر دے تو وہ بھی اپنی جبینِ نیاز حضرتِ گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے قدموں میں جھکا دیں۔ حضور غوث الثقلینؓ کی بارگاہِ اقدس میں قاری طارق محمود قادری نے نذرانہء عقیدت پیش کیا اور جشنِ شاھی کے سلسلہ میں نذرانہء قصیدہ کی سعاد ت عبدالعزیزقادری اور محمد حسن قادری نے حاصل کی۔ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ سے سرفراز کیا ۔امیرِ پنجاب جناب عبدالرزاق گوھر نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔بعد ازاں درودوسلام کے نذرانہ کے بعد ملکِ خدا داد پاکستان کی ترقی وخو شحالی ،قیام امن کیلئے خصوصی دُعاسینئررہنمامحمد شفیق قادری نے کروائی۔بعد از محفلِ پاک تمام شرکاء محفل کی لنگرسے تواضع کی گئی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان