الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ پندرھویں شریف فیصل آباد

July 25, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتما م آستانہ عالیہ پر 15رمضان المبارک بروزجمعرات بعد از نمازِ عصر تا مغرب پیر و مرشد حضرت سیّد نا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کے جشنِ ولایت کے سلسلہ میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سرانجام دیئے اور کہاکہ سرفروشوں کے لیے آج انتہائی خوشی کا دن ہے اور ہمیں نسبتِ گوھر شاھی پر فخر ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سب آج مل کر اللہ رب العزت کی عطا کردہ وہ نعمت عظمیٰ جو کہ 15رمضان المبارک کو ہمارے مرشد کریم کو عطا کی اسی سلسلہ میں اس محفل کا انعقادکرکے خوشی بھی منا رہے ہیں اور رب تعالیٰ کا شکر بھی اد ا کررہے ہیں کہ اس نے ہمیں گوھر شاھی صورت میں عظیم مرشد عطا کیا۔
محفل پاک کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالیٰ سے ہوا جس کی سعادت محمد رضوان قادری نے حاصل کی بارگاہِ سرورِ کونینﷺ میں نذرانہ نعت کی سعادت صابر حسین قادری نے حاصل کی اور بعد ازاں قصائد کا سلسلہ شروع ہوا اور پیر و مرشد کی بارگاہ میں بالترتیب محمد رضوان قادری آف کوہ نور فلیٹ، محمدجمیل قادری اور محمد صابر قادری نے قصائد پیش کیے۔
بعد ازاں حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا اور امیر حلقہ کے فرائض وحید انور قادری نے سرا نجام دیئے اور آخر میں کیک کاٹاگیا حاجی محمد اویس قادری نے دعا کی جس کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان