الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارھویں شریف فیصل آباد

January 8, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام ( رجسٹرڈ) ،پاکستان ، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ پر محفلِ گیارھویں شریف اور وصی بھائی شہیدؒ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد صدیق صداقت اور محمد افضال قادری نے سر انجام دئیے۔محفلِ پاک کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے کیا گیا ۔تلاوتِ کلامِ مجید کی سعادت قاری طارق محمودقادری نے حا صل کی۔اسکے بعد حمدِ باری تعالیٰ کا نذرانہ محمد افضال قادری نے پیش کیا ۔ بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبولﷺجناب افسر علی رضوی ،حاجی تاج انور قادری ،زین بن ارشداور محمد رضوان قادری نے پیش کی۔منقبتِ غوثیہ کی سعادت قاری طارق محمودقادری نے حاصل کی۔
رُکن مجلس شوریٰ محمد شفیق قادری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جشنِ گیارھویں شریف کی محفل سجائے ہوئے ہیں اور اِ س کے ساتھ ایک ایسی ہمہ گیر شخصیت کا تذکرہ بھی کر رہے ہیں جن کا اپنے توکیا غیر بھی بہت ادب و احترام کرتے تھے ۔ وصی بھائی شہیدؒ کی ذات اپنی مثا ل آپ تھی اُنکی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اُسے کسی طور پر بھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔وہ صاحبِ کشف بھی تھے اور مُرشد کے منظورِ نظر بھی ۔اُنہوں نے ہمیشہ اتباعِ مرشد کی اور تمام ذاکرین کو بھی ہمیشہ مُرشدِ پاک کی روحانی اور عرفانی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کا درس دیا۔اُنکی عظمت و رفعت کیلئے اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ سرکا رشاہ صاحب نے کوہ کاف میں بطورِ خاص اُنکو تعینات کیا تھااور آج جو ذکر الہٰی کی محفل ہم سجاتے ہیں یہ تحفہ بھی اُنکوچالیس روزہ چلہ کشی کے بعد بابا فریدالدین گنجِ شکر سے ملا ہے لیکن جن شرپسندعناصر نے اُنکو شہید کیا ہے وہ جان لیں کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا بلکہ وہ تو قوم میں نئی روح پھونک دیتا ہے اور نیا جوش و ولولہ پیدا کر دیتاہے اِسی لئے آج سرفروش پہلے سے زیادہ مشنِ عظیم کی خدمت کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہمارے سالارِ سرفروش نے اللہ اور اُس کے رسولﷺ کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے اور ہمیں بھی یہ پیغام دے گئے ہیں اِس راہ میں اگر جان بھی دینی پڑ جائے تو کبھی بھی پیچھے نہ ہٹنا بلکہ دِل و جان سے اس روحانی مشن کی ترویج و اشاعت کیلیے کوشاں رہنا۔
بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کی سعادت عبدالعزیز قادری اور غلام فرید قادری نے حاصل کی۔محفلِ پاک میں حلقہء ذکر امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے ترتیب دیا اور دُعائے خیر حاجی محمد اویس قادری نے کروائی۔درودوسلام کے بعدحاضرین کی کثیر تعداد میں لنگرِ غو ثیہ تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان