الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف جھنگ

April 14, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، جھنگ کے زیر اہتمام ضلعی آستانہ پرماہانہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے۔حمد کی سعادت جناب شکیل احمد قادری نے حاصل کی۔بارگاہ رسالتِ مابﷺ میں عقیدت کے پھول جناب ابرار گوہر،قاری حشمت اور حافظ شہبازنے اپنے اپنے انداز میں نچھاور فرمائے ۔حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے جناب سجادحسین قادری نے گیارہویں شریف منانے کے فضائل بیان کیے اور حضور غوث پاکؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا۔حلقہ ذکر جناب حاجی مہر انور نے ترتیب فرمایا۔دُعا کی سعادت جناب شیخ رفیق نے حاصل کی۔آخر میں حاضرین محفل میں لنگر پیش کیا گیا۔محفلِ پاک میں ذاکرین اور اہل محلہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت فرمائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان