الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف جھنگ

June 14, 2011

عا لمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام( رجسٹرڈ) پاکستان، جھنگ کے زیرِ اہتمام ضلعی آستانہ میں ماہانہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک بعداز نمازِ مغرب شروع کی گئی۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز حمد باری تعالی سے کیا گیاجس کی سعادت جناب شکیل احمد قادری نے حاصل کی۔نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے اور حضور پاکﷺ کی شان میں نعت کا نذرانہ ابرار علی گوہر نے دف کے ساتھ پیش کیا۔علاوہ ازیں منیر عباس،اسلم چشتی،اور حافظ شہباز نے اپنے اپنے انداز میں نعت کے نذرانے پیش فرمائے۔محفلِ پاک میں ذاکرین کے علاوہ اہلِ محلہ نے بھی کثیر تعدا د میں شرکت کی۔حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے جناب شہباز احمد قادری نے گیارہویں شریف منانے کا مقصد بتایا اور مرشدِ پاک حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام لوگوں تک پہنچایااور کہا کہ آؤ اور اپنے دل کی خالی دھڑکنوں کو اللہ اللہ میں لگاؤ۔خطاب کے بعد حلقہ ذکر جناب مہر مجید نول نے ترتیب دیا۔دُعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان