الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف راولپنڈی

April 21, 2011

آستانہ عالیہ انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، راولپنڈی میں ماہانہ گیارہویں وپندرھویں شریف منعقد ہوئی جس میں اہل علاقہ اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔نقابت کے فرائض عباس قادری اور فقیرقادری نے سر انجام دئیے۔ نعت رسول مقبول ﷺ نعیم قادری، علی قادری، شاکرقادری، منقبت غوث پاکؓ جبار قادری اور قصیدہ مرشد پاک پڑھنے کی سعادت فقیرقادری اور جبار قادری نے حاصل کی۔ مو لاناسعیداحمدقادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔اپنے خطاب میں مو لاناسعیداحمدقادری نے اس بات پر زور دیا کہ مرشد پاک کے حکم پر عمل پیرا ہوتے ہوے ہمیں اجتمائی یا انفرادی طور پہ گیارھویں شریف کا انعقاد کرنا چاہیے۔ کیونکہ حضورغوث پاکؓکی ذات ایسی عظیم ذات ہے جن کو اللہ نے بے پناہ طاقت بخشی ہے۔جس طرح حضو ر ﷺ کی شان تمام انبیاء سے بلندو اعلیٰ ہے اسی طرح حضورغوث پاکؓ تمام اولیاء اللہ کے سردار ہیں اور آپکی عظمت و شان تمام اولیاء اللہ میں بہت بلند ہے۔فرمان غوث پاکؓ ہے کہ اگر میرا مرید مشرق میں ہو، اور میں مغرب میں، اور میرے مرید کی جان پر بن آئے تو میں اس کی مدد فرماؤں گا۔شرط یہ ہے کہ وہ غوث پاکؓ کا مرید ہو اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے غافل قلوب کو ذکر اللہ میں لگائیں۔آخر میں امیر راولپنڈی محمد وارث قادری نے حلقہ ذکر ترتیب دیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت راولپنڈی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان