الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف فیصل آباد

April 16, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آبادکے زیر اہتمام آستانہ پر ماہانہ گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عوام الناس اور ذاکرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔بارگاہِ رب العزت میں حمد کا نذرانہ اطہر اقبال نے پیش کیا جبکہ بارگاہِ مصطفیٰ ﷺ میں نعت پاک کی سعادت حاصل کرنے والے ثناء خوانوں میں نمایاں مزمل عصمت،شہزاد رضا،محمد رفیق قادری،اور حافظ احسان صاحب رہے۔بارگاہ غوثیہ میں ہدیہ منقبت اور مرشدپاک کی بارگاہ میں قصیدہ خوانی کے بعد حلقہ ذکر کا اہتمام کیا گیا۔محفل میں خصوصی خطاب علامہ ذکر قادری نے کیا جس میں انہوں نے حضورغوث پاکؓ کی شان بیان کی اور حضورپاکﷺ سے اپنی نسبت اور عقیدت کا اظہار کرنے پر زور دیا۔وحید انور قادری نے فضائل ذکر بیان کئے اور اجازت ذکر قلب عطاء کی۔محفل میں خصوصی طور پر شرکت عالی جناب میاں سعید صاحب اور خلیفہ غوثیہ دربار ڈھڈی والانے کی۔
اسکے ساتھ ساتھ انجمن سرفروشانِ اسلام کے زیر اہتمام بلڈ بینک بھی کا م کر رہا ہے جس میں فیصل آباد کے تمام ذاکرین کے بلڈ گروپ موجود ہیں اور کسی بھی ساتھی کو ضرورت کے وقت بلڈ کے حصول کے لیے پریشانی نہیں اٹھانی پڑتی۔اسی سلسلے میں آستانہ پر بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا بھی اہتما م کیاگیا جس میں ساتھیوں نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔
محفل کا اختتام صلوٰاۃ و سلام پر ہوا جبکہ دعا ماسٹرلیاقت قادری نے کروائی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کو لنگر پیش کیاگیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان