الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف( ٹوبہ ٹیک سنگھ)

August 31, 2010

رمضان کا مہینہ اللہ سے ملاقات کا بہت بڑا ذریعہ ہے(ذوالفقار علی زلفی شاہی)
دفتر انجمن سر فروشان اسلام ٹوبہ کے زیر اہتما م ماہانہ محفلِ گیارہویں شریف کا انتظام کیا گیا۔ محفل کی صدرارت جناب چوہدری نصیب اللہ عامر آف کالا پہاڑ نے کی ،محفل سے خطاب کرتے ہو ئے امیر محترم جنا ب ذوالفقار علی زلفی شاہی صاحب نے کہا کہ روزہ رکھنے کا اصل مقصد بندے کو متقی اور پرہیز گار کرنا ہے ۔اگر یہ نہیں ہوتا تو روزہ صر ف بھوک پیاس کا ہی نام رہ جاتا ہے۔اس شخص کے لئے یہ لمحہ فقریہ ہے جس کو رمضان کا مہینہ ملا اور وہ اس نورانی مہینے میں اپنے اندر کو پاک نہ کر سکا ۔روزہ کا مقصد رب کی ذات کا قر ب حاصل کرنا ہے نہ کہ بھوکارہنے اللہ تعالیٰ کی ذات یہ نہیں چاہتی کہ اس کی مخلوق بھوک پیاس سے دو چار ہو بلکہ اس کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی ذات تک رسائی ہے اور یہ رسائی اسی وقت ہو سکتی ہے جب انسان اللہ کے نور سے اپنے دل کو پاک کرلے ۔
محفل میں حمدو ثناء طاہر قادری،ڈاکٹر جاوید، اسرار احمد ،جنید ،خادم صاحب اور جمیل گوہر نے نظرانے پیش کئے اور محفل کے آخر میں افطاری کا انتظام کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان