الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف پیر محل

January 18, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، پیرمحل کے زیر اہتمام ماہانہ گیارویں شریف کے موقع پر آستانہ پر محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جناب حضرت پیر سید اسرار حسین شاہ صاحب گدی نشین دربار عالیہ چک نمبر۳۲۲گ ب شریف کی آمد سے حاضرین میں ایک جوش و عقیدت کا سماں پیدا ہو گیا ۔محفل میں جناب عامر شہزاد صاحب نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ڈاکٹر اختر علی عزیز صاحب اور مہمان نعت خواں جناب ضیاء الرحمن ربانی صاحب نے بارگاہ رسالت ﷺ میں اپنے اپنے انداز سے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔بارگاہ غوثیہ میں جناب اعجازطاہر صاحب نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور محمد شاہد قادری صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے پیر ومرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی نے اپنی کتابوں میں انسان کی حقیقت کو بڑے آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا ہے حاضرین کو چایئے کہ ان کتابوں سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔حضور نبی اکرم ﷺ کا امتی بننے کیلئے ضروری ہے کہ یا تو آپ ﷺ کو ظاہر میں دیکھے یا باطن میں دیکھے اس کے بغیر امتی ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔اس کیلئے اپنے باطن کو اس قابل کر لو کہ پیارے آقا ﷺ کے منظور نظر بن جاؤ۔آخر میں مہمان خصوصی جناب سید اسرار حسین شاہ صاحب نے سامعین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے آج بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ایسی روحانی محفل میں آپ جیسے محبت کرنے والے لوگوں کے درمیان موجود ہوں۔یاد رکھو ! نسبت کی بڑی بات ہے۔ اپنی نسبت کو مضبوط کر لو تا کہ تمہاری بات بنی رہے اور اس نسبت پر آپ فخر کر سکیں ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت پیر محل

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان