الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ گیارہویں شریف پیر محل

July 15, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، پیر محل کے زیر اہتمام محفل نعت و ذکر اللہ بسلسلہ ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض جناب صوفی محمد اقبال قادری صاحب آف کمالیہ نے ادا کئے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد شاہد قادری صاحب نے حاصل کی۔بعد ازاں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں حمد باری تعالیٰ کا نذرانہ جناب لیاقت علی قادری نے پیش کیا۔اللہ کے پیارے حبیب ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت فخر علاقہ جناب محمد حسن جلیل طاہر صاحب رہنما تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ پیر محل نے پیش کیا۔ حضور غوث الاعظمؓ کی بارگاہ میں جناب کاشف لطیف صاحب نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔بعد ازاں جناب اختر محمود قادری صاحب امیر پیر محل نے سامعین کو حضور غوث الاعظمؓ کی کشف و کرامات کے ساتھ ساتھ ان کی باطنی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی۔اپنے بیان میں ارشاد فرمایا کہ ہم پر اللہ کریم کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ ہمیں اپنے اولیاء اللہ کی بات آپ تک پہنچانے کی ڈیوٹی دے رکھی ہے جو کہ ذات پات سے بالا تر ہو کر ذکر اللہ کا پیغام آپ تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس کے لئے کو ئی کسی قسم کا چندہ،نذرانہ،یا بیعت کی بات نہیں کرتے بلکہ ہم تو اللہ کریم کی محبت کی بات کرتے ہیں کہ اللہ کریم جن سے محبت رکھتا ہے آپ بھی ان سے محبت کریں اللہ کریم آپ کو بھی اپنا قرب عطا کر دے گا ۔پھر تم کسی فرقہ میں چلے جاؤ کبھی نہیں بھٹک سکتے۔کیونکہ اللہ والوں کی پہچان نور سے ہوتی ہے اور جس دل میں نور آجاتا ہے اس کیلئے ہدایت ہی ہدایت ہے۔ آخر میں جناب ڈاکٹر محمد وصی صاحب نے حاضرین کو اجازتِ ذکر قلب عطا فرمائی اور طریقہ ذکر بتایا۔درود و سلام کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور حاضرین میں لنگرِ غوثیہ تقسیم کیا گیا۔ حاضرین نے انجمن سرفروشان اسلام کے مشن کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت پیر محل

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان