الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محافلِ نعت و ذکر اللہ بسلسلہ جشنِ آمدِ رسولﷺ

January 26, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام رہائش گاہ رانا راشد قادری (کوہِ نور فلیٹ)،ملک فاروق قادری (کوہِ نور فلیٹ)،غلام عباس (پیپل ٹاؤن)،محمد خالدقادری (چک نمبر 279)،محمد طاہر قادری (گٹ والا) میں جشنِ آمدِ رسول ﷺکے سلسلہ میں خصوصی محافلِ نعت و ذکر اللہ کا انعقاد کیا گیاجن میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری،اطہر اقبال ببّی نے سرانجام دئیے۔محمد خالد قادری ،افسر علی رضوی نے کلامِ پاک کی آیاتِ بینات سے محفلِ پاک کا آغاز کیا۔اسکے بعد بارگاہِ رب ذوالجلال میں اطہر اقبال ببی نے حمدِ باری تعالیٰ کا نذرانہ پیش کیا۔ثناء خواں مصطفی ﷺنواز ش علی،شرافت علی،اصغر علی، واحد علی قادری، محمد نوید چشتی،افسر علی رضوی ،عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺمیں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور خاتم النبینﷺکی خاطر اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کائنات کی تخلیق فرمائی اور ہمارے پیارے آقاﷺکے نورِمبین کو سب سے پہلے تخلیق فرمایااور تمام انبیاء اکرام،تمام رسل اور پیغمبر وں کے ذریعے آپ ﷺکی تشریف آوری کی منادی کروائی لیکن جس طرح مہمانِ خصوصی کا اعلان ابتداء میں ہی کردیا جاتا ہے لیکن اُن کی آمد آخر میں ہوتی ہے ۔مقصداُس ہستی کی تعظیم و تکریم اور شان و شوکت کو دوسرے لوگوں پر واضع کرنا ہوتا ہے کہ وہ آپ سب میں سب سے زیادہ عزت و احترام کے قابل ہے ۔اِسی طرح رب العزت نے اپنے پیارے حبیبﷺکو سب سے آخر میں اس کائنات ارضی میں جلوہ افروز فرمایا اور اُن کی آمد مبارک کے بعد ہمیشہ کے لئے نبوت کے دروازے بند کر دئیے اور رہتی دنیا تک آپﷺکو خاتم الانبیاء کا عظیم منصب عطاء فرما دیااوراُن کے بعد مخلوقِ خدا کی رشدو ہدایت کے لئے اپنے نیک اور صالح لوگو ں کو نامزد فرمایااور اُن کے ذریعے قیامت تک ہر دور میں راہِ راست سے بھٹکی ہوئی انسانیت کو نیک اور صحیح راستے کی طرف گامزن کرنے کا بندوبست فرمایا۔آج کے اس پرفتن دور میں بھی عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسے ہی مردِ درویش کی سرپرستی عطاء فرمائی جن کی نگاہِ ناز سے سیاہ اور گناہ آلودہ دل ذکرالٰہی سے گویا ہوتے ہیں اور اُن کے سیاہ باطن پاک وصاف اورروشن ومنور ہوکرحضور غوث الوراءؓ اور حضور پر نور ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں حاضر ہو کر فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں ۔مرشدِ گرامی کاارشادِ مبارک ہے’’ہم جس کو ذکرِ قلب عطاء کرتے ہیں اُس کی سرپرستی بھی فرماتے ہیں اور ہم تمہاراساتھ اُس وقت نہیں چھوڑیں گے جب تک تمہیں بارگاہِ رسالت مآبﷺ تک پہنچا نہ دیں‘‘۔ہمارا پیغا م بھی یہی ہے کہ ذکرِ الٰہی سے اپنے دلوں کو اور ذکرِ رسول ﷺسے اپنے سینوں کو روشن و منور کر لواور اس دنیا میں رہتے ہوئے موت سے پہلے’’ موتو قبل انت موتو ‘‘کی منزل کو حاصل کر لو۔
عبدالمنان قادری اور عبدالعزیز قادری نے باالترتیب حضور غوث الثقلینؓکی بارگاہِ اقدس میں منقبت اور بارگاہِ مُر شدی میں ہدیہء قصیدہ پیش کیا۔نذیر اویس قادری(زونل انچارج ،بری امامؒ زون)نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا۔سرکارِ دوعالم ﷺکے جشنِ ولادت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔بانیء محفل نے نعت خواں حضرات اوربری امام زون کے ذاکرین کے لئے مدنی تحائف کا انتظام بھی کیا تھاجس پر اُن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔درودوسلام کے بعد دعائے خیرو برکت محمد افضال قادری نے فرمائی۔اختتامِ محفل پر شرکاء محفل کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان