الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محافل جشن ولادتِ مرشد کریم فیصل آباد

November 20, 2010

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام فیصل آبادکے زیر اہتمام پیرو مرشد کے جشن ولادت کے سلسلہ میں مختلف ذاکرین کے گھروں میں محافل کا انعقادکیاگیا جن میں محمد شہزاد حسنین کے گھر علامہ اقبال کالونی ،محمد علی ٹاؤن میں محمد اسحاق قادری کے گھر، محلہ ہجویری پارک نزد مہندی محلہ گلی نمبر4میں ،محمد جمیل قادری کے گھر محلہ ہجویری ٹاؤن میں اورمحمد اطہر بخاری کے شوروم پر محفل پاک منعقد کی گئی جس میں ذاکرین اور قوال حضرات نے مرشد برحق کے حضور قصائد کا نذرانہ پیش کیا اور محبانِ گوھر شاھی کے دلوں میں اپنے پیر و مرشد کی محبت کو موجزن کیا ۔
اسی سلسلہ میں فیصل آبادمرکز کی طرف سے 2مرکزی پروگرام منعقدکیے جائیں گے مورخہ 25نومبر 2010 ؁ء برو ز جمعرات بعد ازنمازِ عشاء وحید انورقادری کے گھر میں اور مورخہ 26نومبر2010 ؁ء بروز جمعتہ المبارک بعد ازنمازِ عصر تا عشاء آستانہ فیصل آباد پر محفل پاک منعقد کی جائے گی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان