الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محافل میلاد النبی ﷺ سمندری

March 6, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سر فروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، سمندری کے زیر اہتمام ماسڑ محمد عنصر آف 449گ ب کے گھر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوئے نائب عالمی امیر انجمن سر فروشان اسلام مولانا سعید احمد قادری نے کہا کہ آقا دو جہاں ﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی عید سے بڑھ کر خوشی ہے اسی لیے اس کو عید میلاد النبی کہتے ہیں کیونکہ اس دن دو عالم کے بنی ﷺ رحمت بن کر اس دنیا میں تشریف لائے۔محفل میں نقابت کے فرائض ماسٹر مصور علی نے انجام دئیے ۔حمد باری تعالیٰ غلام عباس قادری نے پڑھی جبکہ نعت شریف کے نذارنے محمد ادریس، عابد علی عابد، مظہر حسین، محمد عمران، عطاء محمد، ماسٹر نور احمد اور محمد اکرم شاہی نے پیش کیے۔ منقبت غوث پاک اصغر علی نے پڑھی، حلقہ ذکر ماسٹر محمد عنصر نے ترتیب دیا جبکہ دعائے خیر صوفی خالد محمود نے فرمائی۔
****
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، سمندری کے زیر اہتمام محمد یوسف اور حاجی ذوالفقار احمد کی رہائشگاہ پر محفل میلاد النبی ﷺ کے پروگرام ہوئے جس میں خطاب کرتے ہوئے محمد عنصر علی نے کہا کہ جب دل اللہ کے ذکر سے جاری ہوجاتا ہے تو تب محفل میلاد منانے کا مزہ ہی نرالا ہوتا ہے کیونکہ حمد و نعت اور ذکر سے دل کو اللہ کا نور میسر آتا ہے دوسری محفل سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ذوالفقار نے کہا کہ مرشد گوہر شاہی کے خصوصی فیض سے دل اللہ کے ذکر سے روشن اور منور ہوجاتا ہے محافل میں حمد و نعت کے نذرانے باالترتیب اصغر علی، عابد علی عابد ، عابد حسین، محمد اکرم شاہی ، مشتاق احمد ، محمد ادریس ، غلام عباس قادری، عطاء محمد نے پیش کیے حلقہ ذکر صوفی خالد محمود صاحب نے ترتیب دیا دعائے خیر محمد اشرف بٹ نے فرمائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت سمندری

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان