الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محافل گیارہویں شریف( ٹوبہ ٹیک سنگھ )

May 30, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفرشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتما م مرکزی دفتر انجمن ہذا اور عابد حسین شاہی اور غلام مرتضی قادری اور سہیل قادری کی رہائش گا ہ پر محافل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر محترم جناب ذوالفقار علی زلفی شاہی نے فرمایاکہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر میں ہے اور آج جو یہ لوگ پریشان حال ہیں اس کی صرف ایک ہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں نے اللہ کے ذکر کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے دلوں کے اندر نور اور خیر پروری نکل چکی ہے اور لوگ فرقہ واریت میں پھنس کر ایک دوسرے کو کافر منافق ،لڑائی جھگڑے اور خود کش حملے جیسے گھناؤنے جرائم میں مبتلاہورہے ہیں ۔ وجہ صرف یہی ہے کہ ہم نے اپنے دلوں کو ذکر اللہ کی بجائے دنیاوی لذتوں میں لگا لیاہے اور ہم ان لذتوں کی خاطر کسی بھی غلط کام کر گزرنے سے بھی انکار نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ آج مسلمان کمزور سے کمزور تر ہوتا چلا جارہاہے اور آپس میں لڑ جھگڑ کر اپنے ہی مقصد سے دور ہوتا جا رہا ہے جس کا فائدہ غیر مسلم قومیں اٹھا رہی ہیں اور ہم ان کے دباؤ میں ہیں ۔ محفل کی صدارت محترم جناب چوہدری نصیب اللہ عامر آف کلا پہاڑ نے کی ۔ محفل میں نقابت کے فرائض جناب اختر قادری اور گلہائے عقید ت ڈاکٹر جاوید، طاہرالقادری ، عابد شاہی اور ارشاد احمد نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ ٹیک سنگھ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather

انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان