الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ جشنِ صبحِ بہاراں فیصل آباد

December 24, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان،فیصل آبادکے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر آقائے نامدار، حبیبِ کردگار ،حضور پر نور ،شافع یوم النشور،حضور تاجدارِ مدینہ ،سرورِقلب و سینہ ،احمدِ مجتبےٰ ،محمدِ مصطفی ﷺکے یومِ ولادت بسعادت کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح امسال بھی صبحِ بہاراں کی خصوصی محفلِ پاک منعقد کی گئی ۔محفلِ پاک کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے قاری طارق محمو د قادری نے کیا ۔اسکے بعد حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد ناصر قادری نے حاصل کی ۔مدحتِ رسول ﷺ،منقبتِ غوثیہؓ اور قصیدہ ء مرشدی باالترتیب حاجی تاج انور،قاری محمد عدیل ،محمد خالد محمودقادری ،سید صابر حسین شاہ اورعبدالمنان قادری نے پیش کیا۔حلقہء ذکرامیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری اور اسکے بعد درودوسلام کے نذرانے پیش کئے گئے اور خاتم المرسلین ﷺکی آمد مبارک کی خوشی میں جشنِ ولادت کا خوبصورت کیک کاٹا گیا۔
نقیبِ محفل اطہر اقبال قادری نے حضور پرنور ﷺکی آمد کے حوالے سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم سرفروش ذاکرین پیرومرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی کے پیرو مرشد (حضرت محمدِ مصطفی ﷺ)یعنی اپنے دادا مرشد کی اس دنیا میں آمد کی خوشی منا رہے ہیں اور اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ پر بہار ساعتیں ہمیں قبلہ مرشدی کے طفیل ہی نصیب ہوئی ہیں جس پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔دعا ہے کہ سرکار ہم سب کی آج کی حاضری قبول و منظور فرمائیں (آمین)اختتامی دعا قاری طارق محمو د قادری نے کروائی ۔اختتامِ محفل پر حاضرین کی پر تکلف لنگر سے تواضع کی گئی ۔
نمازِ فجر کے بعد جشنِ ولادتﷺ کی خوشی میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اونٹ ذبح کیا گیااوراس کا گوشت بطور لنگر شرکاء جلوس میں تقسیم کیا گیا ۔

Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (1) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (2) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (3) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (4) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (5) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (6) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (7) Jashn e Subh e Baharan 24-12-2015 Thursday Aastana ASI Fsd (8)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان