الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ حمد و نعت و ذکر الٰہی جھنگ

March 29, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان جھنگ کے زیرِ اہتمام محمد یٰسین چوہدری کی رہائش گاہ پر مورخہ 28مارچ بروز سوموار بعد از نمازِ عشاء ایک عظیم الشان محفلِ حمد و نعت و ذکر الٰہی منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض جناب سجاد حسین قادری نے سر انجام دئیے۔نعت خواں جن میں ابرار علی گوھر،حافظ الطاف،احسان اللہ،عمر فاروق اور جھنگ کے معروف نعت خواں جناب اختر علی حیدری نے اپنے اپنے انداز میں حضور پاک ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش فرمائے۔پنڈال کو خوبصورت بینرز کے ساتھ سجایا گیا۔محفلِ پاک میں ذاکرین اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے ذکر قلب کی فضیلت بیان کی اور کہا کہ ذکر قلب سے انسان کے دل میں نور پیدا ہوتا ہے اور نور کے ذریعے اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کی محبت پیدا ہوتی ہے۔آخر میں حاضرین نے ذکر قلب کا اذن حاصل کیا۔محفلِ پاک کا اختتام درود و سلام پر کیا گیااور دعا کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان