الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ شبِ برات و ماہانہ پندرویں شریف جھنگ

July 19, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، جھنگ کے زیرِ اہتمام آستانہ پر مورخہ ۱۷ جولائی ۲۰۱۱ ؁کو محفلِ پاک بسلسلہ شبِ برات اور ماہانہ پندرویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ کا باقاعدہ آغاز بعداز نمازِ عشاء کیا گیا۔اللہ رب العزت کے بابرکت نام سے محفل کا آغاز کیا گیا۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض جناب شہباز احمد قادری نے سر انجام دئیے۔حضور پاک ﷺ کی شان میں نعت کے تحفے جناب شکیل احمد قادری،ابرار علی گوہر،فیصل علی گوہر،اور حافظ شہباز نے پیش فرمائے۔محفلِ پاک میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ منقبتِ غوثیہ،منقبتِ حُسین اور قصیدہ مرشد پاک ادا کرنے کی سعادت جناب نصیر قادری نے حاصل فرمائی۔آستانہ پر انفرادی طور پر نوافل ادا کیے گئے۔حلقہ ذکر جناب مہر حیات قادری نے ترتیب فرمایا۔اس رات آستانہ کو خوبصورت لائٹنگ سے سجایا گیا تھاجو ایک دلکش منظر پیش کر رہی تھیں۔محفلِ پاک کا اختتام دُعا اور دُرود و سلام پر کیا گیا۔حاضرین محفل کے لیے سحری کا انتظام کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان