الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ معراج النبیﷺ

June 18, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پرخصوصی محفلِ پاک بسلسلہ جشنِ معرا ج النبیِ ﷺمنعقد کی گئی۔جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔تلاوت کلامِ مجیدقاری طارق محمود قادری نے پیش فرمائی۔بارگاہِ رب العزت میں حدیہ ء حمد کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد سینوں میں عشقِ رسولﷺ کو فروزاں کرنے کیلئے گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے نوازش علی،مزمل عظمت،واحد علی اور طیب علی نے پیش کئے۔
ٓ آخر میں منقبتِ غوثیہ و قصیدہ ء مُرشدی کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد محفلِ ذکر لطائف حاجی محمد اصغر قادری نے ترتیب دی۔درودوسلام کے بعدمملکت خداداد پاکستان کی ترقی و کامرانی کیلئے دُعائے خیر و برکت حاجی محمد اویس قرنی نے کروائی۔بعد ازاں تمام حاضرینِ محفل کو سحری کروائی گئی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان