الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ نعت و ذکرِ اللہ بسلسلہ جشنِ آمدِ رسولﷺ

January 10, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹر ڈ)فیصل کے زیرِ اہتمام امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری کی زیرِ صدارت محمد فرخ گوھر کی رہائش گاہ پر جشنِ آمدِ مصطفیﷺکے سلسلہ میں عظیم الشان محفلِ میلاد منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمدا فضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز قاری محمد سلیم نے تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا۔اطہر اقبال نے بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمد کی سعادت حاصل کی۔اسکے بعد نعت خوانی کا آغاز ہوا جس میں مشہورومعروف نعت خواں جناب صفدر علی،رحمان فیضی،عبدالمنان قادری، عبدالعزیز قادری،میاں طارق محمودطارق روفی(دف کے ساتھ)اور صٖفدر فاروق سلطانی (دف کے ساتھ)نے بارگاہِ رسالتِ مآبﷺمیں عقیدت و محبت کے گلدستے پیش کئے اور حاضرین محفل کے دلوں کو حضورِ پاک صاحبِ لولاکﷺکی محبت سے گرمایا۔
محمد افضال قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آقائے نامدارﷺکی آمدمبارک کے صدقے آج ہم اس محفلِ پاک کو سجائے بیٹھے ہیں ۔اگر ہمارے پیارے آقا و مولاﷺکی اس دنیا میں تشریف آوری نہ ہوتی تورب کائنات ارشاد فرماتا ہے کہ میں اپنا رب ہونا بھی ظاہر نہ کرتا ۔پتہ چلا کہ اس کائنات کی تخلیق باعثِ تخلیق اما م الانبیاءﷺہے؟رب فرماتا ہے کہ اے مومنین!ہم نے تم میں اپنا محبوب بھیج کر تم پر احسانِ عظیم فرمایایعنی اللہ تعالیٰ نے اس حضرتِ انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا لیکن کسی بھی نعمت کے عطاء کرنے پر احسان نہیں جتلایا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے آپ کو ظاہر کرنے کیلئے محبوبِ دوجہاںﷺ کی روحِ مبارکہ کی سب سے پہلے تخلیق فرمائی اور اُس کو سات پردوں میں چھپا کر رکھا۔اس لئے آپﷺاکثر فرمایا کرتے تھے کہ میں اُس وقت بھی نبی تھا جب آدم ؑ کو ابھی پیدا نہیں کیا گیا تھا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے جب روزِ ازل تمام قسم کی مخلوقات کی ارواح کو تخلیق فرمایا تو اپنی محب ارواح خاص طور پر انبیاء اکرام سے وعدہ لیاکہ تم سب نے دنیا میں جاکر میرے آخری اور لاڈلے پیمبرﷺکی آمد کی منادی کرنی ہے اور جب بھی میرایہ پیارااور محبوب رسولﷺاس دنیا میں تشریف لائے تو تم سب اُن کی اطاعت کرنااور اُن کا معاون بننا۔اس بات سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کو یہ قطعہً پسند اور گوارا نہیں ہے کہ کوئی بھی اُس کے محبوبِ پاکﷺکی مخالفت کرے ۔اُسی آقاﷺکا فرمان ذیشان ہے کہ ہر چیز کو صاف کرنے کا کوئی نہ کوئی آلہ ہے اور دلوں کی صفائی کا آلہ اللہ کا ذکر ہے اور آج ہمارے پیارے مُر شدِ کریم حضرت سیّدناریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کا بھی یہی فرمانِ مبارک ہے کہ آج ہم بھی ذکرِ قلب کی دعوت دیتے ہیں کہ آؤ اور اپنے دلوں کو اللہ کے ذکر سے آباد کر لوصرف اسی صورت میں تمہارا باطن پاک وصاف ہو سکتا ہے اور جب دل روشن و منور ہوجائے گا تو دل میں عشقِ محمد یﷺبھی پیدا ہو جائے گا۔
آخر میں منقبتِ غوثیہؓ اور قصیدہء مُرشدِ پاک کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دیا اوردرودو سلام کے بعد حاجی محمد اویس قرنی نے خصوصی دُعا کی۔بعد از محفلِ پاک لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

DSCN3234 DSCN3236 DSCN3240 DSCN3245 DSCN3247 DSCN3254 DSCN3268 DSCN3270 DSCN3279 DSCN3286 DSCN3287 DSCN3290 DSCN3291

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان