الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ پاک بسلسلہ ایصالِ ثواب

December 29, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، سمندری کے زیرِ اہتمام وصی بھائی کے دسویں کے سلسلہ میں آستانہ سمندری پر خصوصی محفلِ پاک منعقد کی گئی۔جس میں کمپئرنگ کے فرائض محمد عمر وڑائچ نے سر انجا م دئیے۔اللہ تعالیٰ کے حضور حمدِ باری تعالیٰ کی سعادت محمد آصف قادری نے حاصل کی ۔بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبولﷺ کانذرانہ عابد حسین قادری نے پیش کیا۔منقبتِ غوثیہ کی سعادت محمد عابد قادری نے حاصل کی۔قبلہ مرشدِ گرامی حضرت سید نا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی بارگاہِ اقدس میں نذرانہء قصیدہ عابد حسین قادری نے پیش کیا۔
ممبر مرکزی مجلسِ شورٰی چودھری اظہر نواز قادری نے خطابِ ذیشان میں وصی بھا ئی کی مشن کے لیے ناقابلِ فراموش خدمات کو سراہا اور اُ ن کی بے مثالشہادت کو مشن کیلئے نا قابلِ تلافی نقصان قرار دیااور کہا کہ اُنکی بے مثال اور لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا اور اُنکے جانے سے جو خلاء پیدا ہو گیا ہے اُسکو پر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے کیونکہ اُنہوں نے جس انداز میں اس روحانی مشن عظیم کودنیا کے سامنے پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اُنہوں نے اس مشنِ عظیم کی تر ویج و اشاعت کیلئے کوئی کسر اُ ٹھا نہیں رکھی۔ عارف بھائی کے پردہ کرنے کے بعد جب سرکا ر شاہ صاحب نے وصی بھائی کو عالمی مرکزی امیر منتخب فرمایا تھا تو فرمایا تھا کہ آج کے بعد وصی بھائی کی تعظیم و تکریم سب پر لازم ہے اور اُنکے کہے کو ہماراکہا سمجھا جائے کیونکہ اُنکو ہماری مکمل تائید و حمایت حاصل ہے۔ اسکے بعد وصی بھائی نے ثابت کیا کہ وہ واقعی مرشدِ پاک کی اطاعت و فرمانبرداری میں اپنی مثال آپ تھے اور مرشدِ پاک کے ہر حکم پر دِ ل و جان سے عمل پیرا رہتے تھے۔اِسی وابستگی اور لازوال محبت کیوجہ سے اُنکو بے دردی سے شہید کر دیا گیالیکن وہ جاتے ہوئے بھی درِ اقدس پر اپنا آخری نذرانہء عقیدت ومحبت پیش کر گئے۔ کِسی نے کیا خوب کہا تھاکہ

جان کر دی جانِ آفرین کے حوالے
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
کوئی بھی اُ نکا نعم البدل نہیں دُنیا میں عظیم
الگ تھا سارے زمانے سے اُنکا طرزِ سکوں
بدلہ نہ تیرے بعد بھی موضوئے گفتگو
تو جا چکا ہے پھر بھی میری محفلوں میں ہے

محفلِ پاک میں امیرِحلقہ کے فرائض ماسٹر انصر قادری آف سمندری نے سرانجام دئیے۔دُعا کے بعد لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت سمندری

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان