الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ چہلم شریف ماسٹر محمد اکرم قادری فیصل آباد

March 7, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام( رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام07مارچ 2014 ؁ء بروز جمعتہ المبارک صبح 11بجے ماسٹر محمد اکرم قادر ی کی رہائش گاہ پر انکے چہلم شریف کی خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک میں نقابت کے فرائض محمدافضال قادری نے سرانجام دئیے۔محمدساجد بٹ نے حمدِ باری تعالیٰ سے محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا ۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺمیں ہدیہء نعت کی سعادت محمد شعیب قادری،عبدالعزیز قادری،عبدالمنان قادری اور عباد علی عباد نے حاصل کی۔
ماسٹر محمد لیاقت علی قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماسٹر محمد اکرم قادری کی گراں قدر خدمات کو سراہااور اس بات کا اعادہ کیا کہ جس طرح انہوں نے اپنی جوانی سے لے آخری سانس تک مُرشدِ پاک کے اس مشنِ عظیم کی خدمت کی ہم بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جس طرح کہ ہر سرفروش ذاکر کی تمنا ہے کہ مرشدِ پاک کے قدموں میں اُس کی زندگی کا خاتمہ ہو اسی طرح ماسٹر صاحب بھی اکثردعا کیا کرتے تھے کہ اُن کی آخری سانس درِمرشد پر نکلے اللہ تعالیٰ نے ان کی اس دعا کو قبول کرتے ہوئے یہ سعادت بخشی کہ زندگی کی آخری گھڑیاں درِمرشدِ پاک پر تمام ہوئیں گو یا کہ وہ سرخرو ٹھہرے۔اللہ تعالیٰ اُن کے درجات کو بلند فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا اس جگہ پر اکٹھا ہونااس بات کا مظہر ہے کہ ہمارا رشتہ لا زوال ہے اور یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ جو بھی مرشد سے وابستہ رہے گااور ان کے اس مشن کے راستے میں اپنی جان دے گا وہ سرخرو ٹھہرے گا۔آج جو لوگ بھی اس پیغامِ عظیم کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں اُن کو غورو خوض کرنا چاہیے کہ وہ کن لوگوں کے راستے پر گامزن ہیں؟اُن کے کہ جن پر خالقِ کائنات نے اپنا انعام کیا ہے یا کہ اُنکے جو اُس کے غضب کا شکار ہوئے ؟اگرآپ کا ایمانِ کامل ہے کہ یہ انعام یافتہ لوگوں کا راستہ ہے تو پھر یہ وقتی مشکلات ورکاوٹیں بے معنی ہیں اور کامیا بی و کامرانی ہم سب کا مقدر ہے۔آخر میں انہوں نے نئے لوگوں کواجازتِ ذکرِ قلب بھی عطاء فرمائی۔محمد شفیق قادری نے حلقہء ذکر کو ترتیب دینے کے بعد ختمِ پاک پڑھا اور مرحوم کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔اختتامِ محفل پر لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان