الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ چہلم شریف ملک محمد اشرف صاحب

May 2, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام محمد افضال قادری کے والدِ محترم کے چہلم شریف کی محفل انکی رہائش گاہ فتح آباد شرقی جھال خانوآنہ پر04اپریل 2014 ؁ء بروز جمعتہ المبار ک بعد از نمازِ جمعہ منعقد کی گئی۔محفلِ پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے قاری غلام مصطفی نعیمی نے اپنی مدھ بھری آوازمیں کیاجبکہ قاری طارق محمود طارق نے حمدِ باری تعالیٰ کا نذرانہ پیش کیا۔محفلِ پاک میں ہدیہء نعت کی سعادت حافظ ماجد قادری،محسن علی،محمد افضل قادری،مہران علی قادری ،عبدالمنان قادری اور طارق محمود طارق نے حاصل کی۔قصیدہء بردہ شریف ترجمہ کے ساتھ شیخ محمد سعید نے اپنے مخصوص انداز میں پیش کیا۔
محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض سینئر رہنما انجمن سرفروشانِ اسلام فیصل آباد جناب محمد شفیق قادری نے سرانجام دئیے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم ملک محمد اشرف مرحوم و مغفور کی مغفرت کے لئے اس محفلِ پاک کو سجائے ہوئے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہر اُس شخص کی مغفرت فرماتا ہے کہ جس کو اللہ تعالیٰ کی پاک کلام ایصالِ ثواب کے لئے پیش کی جاتی ہے اور جو شخص اللہ کی راہ میں مارا جاتا ہے یا شہید ہوتا ہے تو اُس کے بار ے میں ارشادِ گرامی ہے کہ میں اُس کو کھلاتابھی ہوں اور پلاتا بھی ہوں لیکن تمہیں اس کا شعور نہیں ہے۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام آپکو دعوتِ ذکروِ فکر دے رہی ہے کہ اپنی زبانوں کے ساتھ ساتھ اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسمِ ذات اللہ کی بوٹی لگا لو۔ پھر تم کام کاج بھی کرتے رہوگے لیکن تمہارا دل جو اللہ اللہ سے جاری وساری ہو جائے گا،تمہارے دل کی دھڑکنوں میں اللہ اللہ بس جائے گاتو تمہارا ہر عمل باعثِ ثواب ہو گا حتی کہ جو غذا تم کھاؤ گے وہ بھی نار کی بجائے نور بن جائے گی یعنی تمہاری زندگی کا پورا نظام درست ہو جائے گااور تمہارا شمار بھی ان لوگوں میں ہو جائے گا جن کے بارے میں رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے’’میرے کچھ خاص بندے ہیں جو اُٹھتے ،بیٹھتے حتیٰ کہ کروٹوں کے بل سوتے ہوئے بھی میرا ذکر کرتے ہیں‘‘ ۔یہی انجمن سرفروشانِ اسلام کا پیغام ہے کہ
زندگی کی بازی فقظ اُسی نے پائی اللہ اللہ کرتے جسے موت آئی
محفل پاک میں حاجی محمد سلیم قادری(امیرفیصل آباد)،حاجی محمد اویس قرنی(ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ)،سینئر رہنماجناب شبیر احمد قادری،حاجی محمد اصغرقادری سمیت ذمہ داران و ذاکرین نے شرکت فرمائی۔
محمد افضل سہروردی اور افسر علی رضوی نے درودوسلام کے نذرانے پیش فرمائے ۔نمازِ عصر کی باجماعت ادائیگی کے بعد محمد شفیق قادری نے ختمِ پاک پڑھا۔ختمِ پاک کے بعد محترم قاری صاحب نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔اختتامِ محفل پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

DSCN4190 DSCN4210 DSCN4224

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان