الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ جشنِ عید میلاد النبیﷺ

January 17, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے زیرِ اہتمام آستانہ فیصل آباد پرماہانہ محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ جشنِ آمدِ رسول ﷺ، اور ماہانہ جشنِ شاھی منعقد کی گئی جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پا ک کا باقاعدہ آغازقاری طارق محمود قادری نے تلاوت کلا مِ مجید سے کیا۔حاجی محمد اصغر قادری نے بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمد کی سعادت حاصل کی۔ننھے منھے ثناء خواں محمد سیف قادری،حاجی محمد تاج انور،محمد رضوان قادری اور عبدالعزیز قادری نے بارگاہِ خاتم الانبیاء ﷺمیں ثناء خوانی کا شرف حاصل کیا۔معزز مہمانِ گرامی میں چودھری امانت حسین ساہی۔مرزا محبوب عالم(محبوب جیولرز )اور محمد اکمل صدیقی (صدیقیہ دارالعلوم)شامل تھے۔انہوں نے انجمن ہذاکے اغراض و مقاصد کو سراہا اور کہا کہ آج کے اس مادیت پرستی اور نفسا نفسی کے دور میں انجمن سرفروشا نِ اسلام نوجوانوں کے سینوں میں عشقِ مصطفیﷺاور ذکر اللہ کی شمع روشن کر رہی ہے جس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔
جشنِ عید میلاد النبی ﷺکی تیاریوں ،استقبالِ ربیع الاول شریف موٹر سائیکل ریلی ،جلوس عید میلاد النبی ﷺ،شہر میں عید میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں روڈز پرپرچم کشائی اور دیگر تشہیری سرگرمیوں میں جن سرفروش ذاکرین نے اپنی بھرپور خدمات فراہم کیں اُن کو امیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے پھولوں کے ہار پہنائے اِن سرفروش ذاکرین میں محمد عاشق قادری،لیاقت علی قادری(نائب زون انچارج)،محمد عارف قادری(آستانہ انچارج)عمران الحق قادری(نائب آستانہ انچارج)،محمد نعمان قادری اور دیگر شامل تھے۔
محمد شفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم جشنِ آمدِ رسول ﷺاور جشنِ شاھی کے سلسلہ میں اس گیارھویں شریف کی محفل کو منعقد کررہے ہیں ۔مُرشدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی کے طفیل ہمیں عشقِ رسول ﷺکی وہ لازوال دولت عظمی عطاء ہوئی ہے جسکی بدولت ہم کثرت سے محافلِ میلاد النبی ﷺکا انعقاد کرتے ہیں اور اس طرح ہم رب کے پیارے محبوب ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کر کے اپنے سینوں میں عشقِ مصطفی ﷺکومزید اجاگر کرتے ہیں اور فیوض و برکات کو سمیٹتے ہیں ۔آقاﷺ کی آمد کے ساتھ ہی کفر کے سیاہ بادل چھٹ گئے۔حضرتِ آمنہؓ فرماتی ہیں جب آپ ﷺکا نورِ مبارک میرے بطن میں منتقل ہوا تو بادل کاایک ٹکڑا میرے سر پر سایہ فگن رہتا،میرے پاؤں کے نیچے پتھر روئی کے گالوں کی طرح نرم ہو جاتے ،کنویں کا پانی خود بخود اوپر آجاتا ا ور میں آسانی سے پانی بھر لیتی۔میں جب بکریاں چرانے جاتی تو تمام بکریاں میرے پیچھے چلتی تھیں اور حضورِ پاک ﷺکی ولادتِ باسعادت سے پہلے ہر روز ایک نبی مجھے مبارک باد دینے کے لئے تشریف لاتے اورجب آپﷺکی ولادتِ باسعادت ہوئی تو میں نے آسمان سے زمین تک اس قدر نور دیکھا کہ میں نے مصر کے بازار میں چلتے ہوئے اونٹوں کو دیکھ لیا۔اللہ تبارک وتعالیٰ نے آپ ﷺکو ہر عیب سے پاک فرمایااورآپﷺکی ولادتِ باسعادت کے بعد فرشتے قطار در قطار بارگاہِ رسا لتِ مآب ﷺمیں تشریف لاتے،مبارک باد دیتے اورآپ ﷺپر درودوسلام کے گلدستے پیش فرماتے۔
منصب علی قادری نے حضور غو ث الثقلینؓ کے حضور ہدیہء منقبت پیش کی اور آخر میں عبدالعزیز قادری نے بارگاہِ مرشدی میں ہدیہء قصید ہ پیش کیا۔حاجی محمد اویس قرنی نے نئے لوگوں کواجازتِ ذکرِ قلب عطاء فرمائی۔حاجی محمدسلیم قادری(امیرِ فیصل آباد)نے حلقہء ذکر کوترتیب دیا۔درودوسلام کے بعد قاری طارق محمود قادری نے خصوصی دُعا فرمائی۔اختتامِ محفل پر حاضرین میں لنگرِ غوثیہ تقسیم کیاگیا۔

DSCN3596 DSC_1036 DSC_1037 DSC_1034 DSC_1023 DSC_1024 guests prize DSCN3639 DSCN3641 DSCN3635 DSCN3631 DSCN3630 DSCN3662

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان