الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ یومِ قلندر پاک ؒ ماہ مئی 2015 فیصل آباد

May 29, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پر یو مِ قلندر پاکؒ کے سلسلہ میں خصوصی محفلِ نعت و ذکر اللہ کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر محمد مشتاق قادری اورمحمد نسیم آرائیں نے سرانجام دئیے۔حمدِ باری تعالیٰ کی سعاد ت منصب علی قا دری اور محمد نوید قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد قاضی ممتاز سیالوی،فرزند علی فرزند،قاری محمدعدیل قادری ،افسر علی رضوی اور عبدالمنان قادری کے علاوہ ملک پاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں جناب محمد رفیق چشتی نے بارگاہِ سرورِدوعالمﷺمیں ہدیہء نعت ،منقبتِ مولا علی مشکل کشاء اور منقبتِ قلندر پاک ؒ اپنے مخصوص انداز میں پیش فر ماکرمحفلِ پاک میں کیف و سرورکاسماں باندھ دیا۔۔
ممبر مجلسِ شوریٰ جناب محمد شفیق قادری نے قلندرِ پاک ؒ کی شان اقدس بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ؒ نے اُس دورِ جاہلیت میں بھٹکی ہوئی امت مسلمہ کو راہِ راست کی جانب گامزن فرمایااور آج وہ خطہ اُن کی بدولت اسلام کی حقیقی و روحانی تعلیمات سے نہ صرف روشناس ہوابلکہ آج اُن کے دئیے ہوئے پیغام محبت کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔اُس وقت لوگوں میں ناچ گانا عام تھالہذٰاآپ ؒ نے اُس وقت دھمال کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں اسمِ ذات اللہ کی بوٹی کو لگایا اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو اللہ اور اُس کے پیارے حبیب ﷺکی بارگاہِ اقدس تک پہنچایا۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) بھی آپکواسمِ ذات اللہ کی نایاب دولت کے ذریعے اپنے باطن کوپاک و صاف کرنے کا درس دے رہی ہے۔آج الحمد للہ اس اسمِ ذات اللہ کے فیضان کے ذریعے امتِ مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی میراث کو دوبارہ حاصل کر کے اللہ تبارک وتعالیٰ اورپیارے آقاﷺکی بارگاہِ اقدس تک پہنچ رہی ہے یہ بلاشبہ مرشدِ پاک حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کی نظرِ کرم کے طفیل ہے کہ انہوں نے آج کے اس مادیت پرستی اور نفسا نفسی کے دور میں بھی اسمِ ذات اللہ کے فیضان کو عام فرمایا۔
عبدالعزیز قادری نے حضور غوث الثقلینؓ کی بارگاہِ اقدس میں منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ممبر مجلسِ شوریٰ جنابِ محترم حاجی محمد اویس قرنی نے نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاء کی ۔عبدالعزیز قادری نے قبلہ مرشدِ گرامی کے حضور قصیدہ کی سعادت حاصل کی۔۔ممبر مجلسِ شوریٰ جنابِ محترم حاجی محمد شفیق قادری نے مرحومین کے ایصالِ ثواب خصوصاّامتِ محمدیہ کی بخشش ومغفرت کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔

Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (14) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (1) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (2) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (3) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (4) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (5) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (6) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (7) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (8) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (9)Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (11) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (12) Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (10)Salana Jashn e Shan e Qalandar Pak (R.A) (13)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان