الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفلِ گیارھویں شریف ماہ اگست 2015 فیصل آباد

August 28, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتما م آستانہ عالیہ فیصل آباد پر محفلِ گیارھویں شریف نہایت تزک و احتشام سے منعقد کی گئی جس میں نظامت کے فرائض نسیم احمد آرائیں اور ڈاکٹر مشتاق احمد قادری نے سرانجام دئیے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سرفروشوں کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ہم نہ صرف ماہانہ محفلِ گیارھویں شریف کا انعقاد کرتے ہیں بلکہ درِ مرشد پر سالانہ محفلِ پاک بھی گیارھویں شریف کے نام سے ہی منعقد کرتے ہیں کیونکہ مرشدِ برحق حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی کی نسبتِ کاملہ کے طفیل جب ہم ہر ماہ محفلِ گیارھویں شریف کا اہتمام کرتے ہیں تو جنابِ غوثِ اعظم سرکارؓ ہم سب پراپنا خصوصی فضل و کرم فرماتے ہیں اور ہماری مرادیں بر آتی ہیں،ہمارے اندر مہینہ بھر دنیاوی معاملات کی وجہ سے جو نور میں کمی واقع ہوجاتی ہے ،جب ہم ایسی محافل میں شرکت کرتے ہیں تو ذکرِ الٰہی اور ذکرِ رسولﷺ کے ساتھ غوثِ پاکؓ کا بھی ذکر خیر کرتے ہیں جسکی وجہ سے نور کی کمی پوری ہوجاتی ہے اور ہمیں قلبی ذکر سے راحت و سکون میسر ہوتا رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے کلامِ مجید میں ارشاد فرمایا کہ “”بے شک !اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوتا ہے””اور اللہ کے ولی کی ایک لمحے کی صحبت بیس لاکھ بری محافل کا کفارہ ہوتی ہے ۔پتہ چلا کہ ان نورانی محفلوں میں آنیوالوں پر اللہ تبارک وتعالیٰ اور حضورِ پاک ﷺ سمیت ان اولیاء اکرام کی خصوصی نظر رحمت ہوتی ہے اورظاہر کے ساتھ ساتھ باطنی معاملات بھی درست ہو جاتے ہیں ۔ان محافل میں آنے کا مقصد اپنے اندر نور کو پیدا کرنا ہے اور نور کیسے پیدا ہوتا
ہے ۔دل سے اللہ اللہ کرنے سے۔کسی نے کیا خوب کہا ہے
اللہ اللہ کیے جانے سے اللہ نہ ملے اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں
بلکہ کاملین ایک ہی نظر میں واصلِ بااللہ کردیا کرتے ہیں ۔سلطان باہو ؒ فرماتے ہیں کہ
طالب بیاں،طالب بیاں،طالب بیاں تارسانم روز اول بخدا
اے طالب دنیا آ،اے طالبِ اُخروی آ،اے طالبِ مولا آ قسم خدا کی پہلے ہی دن رب سے ملا دوں گا۔
کوئی سچی طلب لے کر تو آئے ۔کوئی اللہ ،رسول کا چاہنے والا آئے تو سہی لیکن حضور غوث الثقلینؓ کی کرم نوازی کا عالم دیکھیے کہ آپ کی بارگاہ میں آنے والا چور بھی قطب بنا دیا جاتا ہے ۔جو ایک دفعہ بھی آپ کے درِ اقدس کے دروازے سے گذرا ہو اُ س کے جان کنی کے لمحات کو آسان فرما دیتے ہیں بلکہ آپ دوسو سال کے مردے کی قبر پر جا کر اپنے حکم سے اُسے زندہ کر دیتے ہیں ۔اسی لئے تو آپ کو محی الدین کہا گیا کہ آپ نے اُس پرفتن دور میں دین کی حقیقی روح کو زندہ کیا اور اُس پیغامِ عظیم کو لوگوں کے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں بسا دیا یعنی اسمِ ذات اللہ کی نایاب دولتِ عظمیٰ کو بھٹکی ہوئی انسانیت کے دلوں میں زندہ و جاوید کر دیا ۔آپؒ کا فرمانِ ذیشان ہے کہ میرے دوطرح کے مرید ہوں گے ۔ایک تم ہو ایک تمہارے بعد آنے والے وہ لوگ میرے مرید کہلانے کے حقدار ہوں گے جن کے دل اللہ اللہ کرتے ہوں گے یعنی آج ہر گیارھویں منانے والا عقیدت مند تو ہوسکتا ہے لیکن مرید تب بنے گا جب زبان کے ساتھ ساتھ اُس کے دل کی دھڑکنیں اللہ اللہ کرنا شروع کر دیں۔ہم سرفروشوں کو مرشدِ پاک کے طفیل اسم ذات اللہ کی دولت عظمیٰ نصیب ہو ئی ہے جس پر ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ہمیں
چاہیے کہ اس بھٹکتی ہوئی انسانیت تک اسمِ ذات اللہ کے پیغام کو پہنچائیں تاکہ دنیا میں امن و محبت کی فضا قائم ہو سکے اور عالمگیر بھائی چارہ قائم کیا جاسکے۔یہی انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) کا پیغام اور مشن ہے۔
اس محفلِ پاک میں حمد و نعت و مناقب اور قصائد کی سعادت منصب علی قادری،محمد ذوالفقار قادری،طاہر محمود قادری،افسر علی رضوی،عبدالمنان قادری اور عبدالعزیزقادری نے حاصل کی۔اجازتِ ذکرِ قلب ماسٹر لیاقت علی قادری،امیر حلقہ کے فرائض حاجی محمد سلیم قادری اور دعائے خیر و برکت محمد شفیق قادری نے کروائی۔بعد از محفل لنگرغوثیہ تقسیم کیا گیا ۔

mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (01) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (1) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (2) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (3) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (4) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (5) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (6) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (7) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (8) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (11) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (12) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (13) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (15) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (16)mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (18)mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (22)mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (24) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (23) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (20) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (19)mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (29) mahana 11vein sharif 28-08-2015 aastana A.S.I Fsd (30)

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان