الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

ماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ میلاد النبیﷺ

January 9, 2015

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے زیرِ اہتمام آستانہ عالیہ پرماہانہ روح پرور محفلِ گیارھویں شریف بسلسلہ سالانہ محفلِ میلاد النبیﷺنہایت تذک و احتشام سے منعقد کی گئی۔جس میں نقابت کے فرائض محمد افضال قادری نے سرانجام دئیے۔محفلِ پاک کا باقائدہ آغازقاری طارق محمود قادری نے تلاوتِ کلامِ مجید سے کیا۔اسکے بعد منصب علی قادری نے حمدِ باری تعالیٰ کا نذرانہ پیش فرمایا۔ بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے نذرانے احمد ظہیر،قاری عدیل قادری،محمد رضوان (دف کے ساتھ)عبدالعزیز قادری اور عبدالمنان قادری نے پیش کئے۔
جناب محمد شفیق قادری نے حضورِ پاک صاحبِ لولاک ﷺکی آمد مبارک کے حوالے سے کہا کہ حضرتِ سیدہ آمنہؓ فرماتی ہیں کہجب حضور پاکﷺ کی ولادت مبارک کا وقت قریب آیا تو مجھے پیاس محسوس ہوئی ۔میں نے پیچھے کی طرف دیکھا تو ایک دودھ کا پیالہ نمودار ہوا چنانچہ میں نے اُ سے پی لیا تو اللہ تعالیٰ نے میری آنکھوں سے حجابات کے پردے دور فرما دئیے میں نے مکہ میں بیٹھ کر شام کے محلات دیکھے اور فرماتی ہیں کہ میں نے آسمان کی طرف دیکھا تو آسمان سے فرشتوں کی ایک جماعت اُتری اُن کے پاس تین سفید رنگ کے جھنڈے تھے۔انہوں نے ایک جھنڈہ کعبہ شریف کی چھت پر لگایا ۔دوسرا بیت المقدس میں اور تیسرااُ س گھر کی چھت پر لگایا جہاں حضور ﷺکی آمد ہونی، اور حضور پاک ﷺ کی آمد مبارک پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہوا کہ اُس سال آپ ﷺ کی آمد کی خوشی میں تمام ماؤں کو بیٹے عطا کئے گئے۔ حضرتِ سیدہ آمنہؓ فرماتی ہیں کہ تمام انبیاء اکرام ؑ نے مجھے حضور پاک ﷺ کی آمد پر بشارتیں دیں کہ اے آمنہؓ ! توخوش ہو جاکہ تیرے شکم میں نبی ٗہاشمی جلوہ فرما ہیں اورحضور ﷺکی آمد پرجانوروں نے بھی خوشیاں منائیں مشرق کے جانور مغرب کی طرف بھاگے حتیٰ کہ آبی مخلوقات بھی ایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگیں ۔پتہ یہ چلا کہ آپ ﷺ کی آمد مبارک پر ناصرف انسانوں نے بلکہ جانوروں نے بھی حتی کہ کائنات کی ہر شے نے خوشی منائی ۔اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ حضور پاک ﷺ کی تشریف آوری پر دل و جان سے خوشیاں منائیں کیونکہ اللہ رب العزت کا بھی ارشاد ہے جب تم پر میرا فضل ہو اور میری رحمت ہو تو تم خوشیاں مناؤ اور حضور پاک ﷺ سے بڑھ کر ہم پر اللہ تعالیٰ کا اور کیا فضل و کرم ہو سکتا ہے ؟کہ اُ س نے اپنے پیارے حبیب ﷺ کو اِس کائنات میں مبعوث فرمایا اور ہمیں اُن کے اُمتی ہو نے کا شرف حاصل ہوا۔
اس موقع پر اُن سرفروش ساتھیوں کوامیرِ فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے اپنے دستِ مبارک سے پھولوں کے ہا ر پہنائے جنہوں نے ربیع الاول شریف کی تشہیر کے سلسلہ میں اپنی خدمات سرانجام دیں اور دیگر ساتھیوں کو سرکار شاہ صاحب کی دلکش تصویر والے میڈل پہنائے جس پر انہوں نے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ فرمایا کہ وہ آئندہ بھی اس سے بڑھ کر حضور پاک ﷺکی آمد کی خوشی میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔
بعد ازاں منقبتِ غوث الوراءؓ اور قصیدہ ٗمرشدی کی سعادت منصب علی قادری اورعبدالعزیز قادری نے حاصل کی۔ممبر مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے نئے لوگوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاء فرمائی۔امیرِ حلقہ کے فرائض حاجی محمد اصغر قادری نے سرانجام دئیے۔درودوسلام کے بعد اختتامی دعاقاری طارق محمود قادری نے کروائی ۔محفلِ پاک کے اختتام پرلنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
رپورٹ:۔محمد رفیق قادری(نمائندہ صدائے سرفروش) فیصل آباد۔

DSCN1124

DSCN0995 DSCN0998 DSCN1000 DSCN1003 DSCN1006 DSCN1017 DSCN1021 DSCN1029 DSCN1039 DSCN1050 DSCN1065 DSCN1066 DSCN1069 DSCN1070 DSCN1071 DSCN1072 DSCN1073 DSCN1074 DSCN1075 DSCN1076 DSCN1077 DSCN1078 DSCN1079 DSCN1080 DSCN1081 DSCN1082 DSCN1083 DSCN1085 DSCN1088 DSCN1089 DSCN1091 DSCN1092 DSCN1094 DSCN1095 DSCN1097 DSCN1098 DSCN1099 DSCN1101 DSCN1103 DSCN1106 DSCN1107 DSCN1109 DSCN1111 DSCN1112 DSCN1113 DSCN1114 DSCN1116DSCN1123 DSCN1122 DSCN2079 DSCN2082 DSCN1117 DSCN1118 DSCN1119

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان