الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل آمد مصطفیﷺ ( ٹوبہ ٹیک سنگھ)

February 20, 2011

انجمن سرفروشان اسلام کے زیر اہتمام جناب کاشف صاحب کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کا بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ انعقاد کیا گیا جسکی صدارت چوہدری نصیب اللہ عامر آف کالا پہاڑ نے کی اور محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عشق مصطفیؐ کے بغیر دین اسلام مکمل نہیں ہوتا جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ آخرت میں ان کا ٹھکانہ جنت ہو وہ اس کی شروعات اپنے دلوں میں عشق مصطفیؐبسا کر کریں ۔ اور جنتوں کا تعلق بھی انسان کی اندر کی مخلوقات سے ہے جو شخص ذکر اللہ کے ذریعے اپنے دل کو زندہ کر لے وہ پہلی جنت کا حقدار ہے۔دلوں کو زندہ کرنے کیلئے ذکر اللہ اور عشق رسولؐ لازم و ملزوم ہیں۔ محفل میں نقابت کے فرائض شاہد حسن صاحب نے سر انجام دئیے اور ثناء خوانی جناب قاری عبدالشکور صاحب،جاوید صاحب ،حبیب صاحب ، محمود حبیب اور خاور صاحب نے پیش کی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان