الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل ختم چہلم(ٹوبہ ٹیک سنگھ)

January 18, 2011

رب تعالیٰ کے بر گزیدہ بندوں کی دعائیں انسان کی کایا پلٹ دیتی ہیں (مولانا سعید احمد قادری)
انجمن سرفروشان اسلام کے زیرِاہتمام عابد حسین شاہی کی رہائش گاہ پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محترم جنا ب مولانا سعید احمد قادری آف راولپنڈی نے کی اور مہما نا ن گرامی میں چو ہدری اظہر نوازآف جھنگ اور چوہدری نصیب اﷲعامر آف کالا پہاڑ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل سے خطاب کر تے ہو ئے مو لانا سعید احمد قادری صاحب نے کہا کہ دلو ں کا اطمینا ن اﷲہی کے ذکر میں ہے اور دعا کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ہم روزانہ دعائیں بھی کر تے ہیں لیکن ہما رے حا لات یو ں کے تو ں ہیں وجہ یہ ہے کہ ہما ری دعائیں رب تعالیٰ کی با رگاہ میں پہنچتی ہی نہیں اسی وجہ سے آج ملک پاکستان بہت ساری مصیبتوں میں گھرا ہو ا ہے اور پاکستا ن میں فر قہ واریت اور دہشتگردی ایک عام سی عا دتیں بن گئی ہیں کیونکہ ہم صرف اپنے ظاہر کو ہی صاف کر نے کی کو شش میں لگے ہو ئے ہیں اور ہما رے اندر نور سے خالی ہیں جسکی وجہ سے ہمیں کھر ے کھو ٹے کی پہچان نہیں ہے اور ہم بنا سو چے سمجھے وہ کچھ کر رہے ہیں جو کہ اسلام کے خلاف اور انسانیت کی تذلیل بھی ہے اور اس میں تو ہین رسالتؐ کے بہت سارے کیس ایسے ہیں جن کا کو ئی وجو د ہی نہیں اور ایک مخصوص لا بی اس کا غلط استعما ل کر کے ذاتی مفاد کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اسکے غلط استعمال کو رو کا جائے اور ایک ایساقا نون بنا یا جائے جس میں پہلے اس کی پو ری طرح چھان بین ہو اور غلط پر ا پیگنڈہ کر نے والے کو بھی وہی سزا ملنی چاہئے جو گستاخ رسول ؐکے لئے مختص ہے ۔محفل میں مہما ن نعت خوا ں جناب عبد المنا ن قادری آف فیصل آبا د ، ارشاد قادری اور ڈاکٹر جا وید نے گل ہا ئے عقیدت پیش کئے اور نقابت کے فرائض جناب اختر قادری نے ادا کئے محفل میں لو گو ں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان