الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل ختم چہلم بسالی

June 5, 2011

نائب مرکزی امیر عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام حضرت مولاناسعیداحمدقادری صاحب کے والد مرحوم حاجی محمد اسلم کے چہلم کے سلسلے میں ان کے آبائی گاؤں بسالی میں محفل منعقد کی گئی جس میں صاحبزادہ گوہر شاہی جناب حماد گوہر اور مرکزی امیرجناب وصی محمد قریشی نے حیدرآباد سے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مرکزی قائدین میں چوہدری اظہر نواز جھنگ، عصمت اللہ قادری، سید مسعود جعفری ، عبدالرزاق گوہر نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ علاقائی آرگنائزر اور کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔
مفکر اسلام ، مناظر اہلسنت حافظ اختر صدیق نے خصوصی خطاب کیااور ایصال ثواب کی اہمیت بیان کی۔ انھوں نے فرمایا اگر سرور دو جہاں ﷺ پر درود پاک پڑھ کر مرحومین کو ایصال کیا جائے تویہ نہ صرف بخشش کا ذریعہ ہے، بلکہ آخرت میں بھی کامیابی کی کسوٹی ہے۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت روالپنڈی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان