الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل ذکرِ سرورِ دوعالم ﷺ

August 8, 2010

محفل حضوری ؐ تک وہی لیجا سکتا ہے جس کی وہاں تک رسائی ہو(شاہد حسن قادری)
انجمن سرفروشانِ اسلام کے زیرِ اہتمام نہایت مخلص و مہرباں سرفروش ساتھی جناب محمد تاج صاحب کی رہائش گاہ پر محفل ذکرِ دوعالمؐ کا انعقاد کیاگیاجس میں خصوصی شرکت جناب چوہدری نصیب اللہ عامرآف کالا پہاڑ نے کی ۔محفل کی صدرات جناب امیر ٹوبہ ذوالفقار علی ذلفی شاہی نے کی ۔محفل میں نقابت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے جناب شاہد حسن قادری صاحب نے کہا کہ درود و اسلام وہ عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ اوراس کے بندے دونوں مل کر سرور دو عالمؐ کے حضور درور واسلام کے نذرانے پیش کرتے ہیں ۔محفل سے ذکر کے متعلق بیان کرتے ہوئے چوہدری نصیب اللہ عامر صاحب نے کہا ۔۔۔۔
۔۔۔۔جو دل ایک بار ذکر اللہ میں لگ جائے تو وہ مرنے کے بعد بھی رب کی ذات کے ہی کلمے پڑہتا ہے۔
محفل میں حمدوثناء خوانی کے نظرانے ایاز قادری، خادم صاحب، زاہد نذیر، جمیل گوہر، ڈاکٹر جاوید اور ذوالفقار صاحب نے پیش کئے۔

جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت ٹوبہ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان