الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل شب برات جھنگ

August 6, 2010

پروگرام بسلسلہ شب برات ضلعی آستانہ جھنگ میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔محفل میں نقابت کے فرائض سجاد احمد قادری صاحب نے سر انجام دئیے اور ملک پاکستان کے مشہور نعت خواں جناب رمیض اقبال حیدری نے اپنے مخصوص انداز میں ثنائے محمدﷺپیش کی ۔ امیر جھنگ جناب حق نواز چوہدری نے اپنے مختصر بیان میں لوگوں کو اولیا کرام کا ادب کرنے کا درس دیا اورکہا کہ مرشد کی نظر خاص کے بغیر عبادت میں حضوری حاصل نہیں ہو سکتی اس کے بعد خصوصی خطاب عالمی مرکز ی نائب امیر جناب علامہ سعید احمد قادری صاحب نے کیا جس میں انہوں نے شب برات کے فضائل بیان کیے اور کہا کہ جو لوگ اپنے والدین کا ادب نہیں کرتے اُن کی کوئی بھی دُعا قبول نہیں ہوتی اور جو لوگوبلا وجہ اپنے رشتہ داروں سے ناراض ہوتے ہیں اُن کی بھی دُعا اس رات قبول نہیں ہوتی ۔اس کے بعد حلقہ ذکر جناب حاجی امیر صاحب نے ترتیب دیا اور ذکر کے بعد سلام اور دُعا کی گئی اور محفل کے اختتام پر لنگر تقیسم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان