الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل قرآن خوانی جھنگ

December 23, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان جھنگ کے زیرِ اہتمام مورخہ۲۲دسمبرکو چنیوٹ موڑ اور چک چشتیاں آستانہ پر محفلِ حمد و نعت و ذکرِ الٰہی بسلسلہ شہید عالمی مرکزی امیر وصی محمد قریشی بڑے عقیدت و احترام سے کی گئی۔قرآن خوانی کا باقاعدہ آغاز بعد از نمازِ ظہر کیا گیا جس میں ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس کے بعد محفلِ حمد و نعت و ذکرِ الٰہی بعد از نمازِ مغرب شروع کی گئی۔محفلِ پاک میں نقابت کے فرائض جناب سجاد حُسین احمد قادری نے سر انجام دیئے۔حمد کی سعادت جناب شہباز احمد قادری نے حاصل فرمائی۔بارگاہِ سرورِ کونین میں عقیدت کے پھول جناب ابرار گوہر اور فیصل گوہر نے نچھاور کیے۔منقبتِ غوثیہ جناب مہر ریاض صاحب اور قصیدہ مرشد پاک پڑھنے کی سعادت جناب شہباز احمد قادری نے حاصل فرمائی۔ حلقہ ذکر ضلعی مشیر جناب مہر مجیدنول صاحب نے ترتیب دیا۔ جناب وصی محمد قریشی صاحب کے درجات میں بلندی کے لیے خصوصی دُعا جناب چوہدری اظہر نواز قادری نے فرمائی۔آخر میں شرکاء محفل میں لنگر پیش کیا گیا۔
جار ی کردہ
شعبہ نشرواشاعت جھنگ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان