الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل ماہانہ گیارہویں شریف شورکوٹ

April 14, 2011

محفل ماہانہ گیارہویں شریف شورکوٹ
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان، شورکوٹ(حق باہو)کے زیرِاہتمام مورخہ14اپریل بروزجمعرات10جمادی الاول بعد از نماز عشاء عظیم الشان محفل گیارہویں شریف و میلاد مصطفی ﷺکااہتمام کیا گیا۔محفل چک نمبر 408 ج ۔ ب (بگے والی) عظیم نعت خواں جناب راحیل صفدر کے گاؤں میں منعقد کی گئی جس میں تلاوت قران مجید کا شرف حافظ محمد فیصل نے حاصل کیا۔نذرانہء حمد طارق محمود اور محمد نعمان نے پیش کیااور نعت رسول مقبول کی سعادت محمد طاہر محمود اور گل شیر،محمدفیصل نے حاصل کی جبکہ کلام باہو بزرگ نعت خواں جناب محمد عارف سلطانی صاحب اور معروف نعت خواں محمد راحیل صفدر نے پیش کیا۔منقبت غوث اعظمؓ محمد عارف سلطانی نے پیش کی۔محفل پاک میں علاقہ کے معروف علماء کرام نے خصوصی شرکت کی جن میں مولانا محمد نعیم صاحب ،مولانا محمد تصور صاحب جبکہ خصوصی خطاب جناب مولانا محمد حنیف فریدی قادری صاحب نے کیا جس میں حضور سیدناغوث لاعظم عبدالقادر جیلانیؓ کی کرامات و تعلیمات بیان کی ۔علاقہ کے مختلف گاؤ ں سے نوجوان طبقہ نے بھرپور شرکت کی۔
بعدازاں امیر شورکوٹ محمد امین گوہر نے روحانی اجتماع میں حضور سیدنا غوث پاک کی تعلیمات بیان کرتے ہوئے کہاکہ جن کی یاد میں آج ہم محفل سجا کر بیٹھے ہیں کہ ان کا ہمارے لیے کیاحکم امر تعلیم ہے۔ہم ایک ماہ بعد ختم گیارہویں دلوا کر اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیتے ہیں ۔ ایسا ہرگز نہیں حضور سیدناعبدالقادر جیلانیؓ اپنی کتاب صوفیات ربانی میں فرماتے ہیں کہ تم اتنی نمازیں پڑھوکہ ان کا اجر پہاڑکی مانند ہوجائے اور اتنے روضے رکھو کہ سوکھ کر ایک رسی کی مانند ہو جاؤپھربھی وہ تمھیں جہنم کی آگ سے نہیں بچا سکتے جب تک تم اپنے گناہوں سے اپنی زندگی پاک نہیں کرلیتے اور آپ فرماتے ہیں کہ گناہ تم اپنے جسم کے سات اعضاء زبان،کان،آنکھیں ،ہاتھ،شرمگاہ،پیٹ اورپاؤں سے کر جاتے ہو۔ان اعضاء کا تذکیہ ضرری ہے جب تم ان تعلیمات پر عمل کرو گے تو پھر آپؓ نے فرمایامیرا مرید بغیر حساب کتاب کے جنت میں جائے گااور مرید کی تعریف بیان فرماتے ہیں کہ میرا مرید وہ ہے جو ذاکر قلبی ہے۔اب آپ اور ہم سب لوگ اپنا اپنا محاسبہ کریں کیا ہم ذاکر قلبی ہیں ؟۔کیا ہمارا دل اللہ اللہ کرتا ہے ؟۔اگر نہیں تو آؤ ہم سرکارغوث پاکؓ کے اس فرمان پر کہ میرا مرید وہ ہے جو ذاکر قلبی ہے ،کو ہم اپنی ذات پر نافذ کرتے ہیں۔ اپنے قلوب کو ذکر الٰہی میں لگائیں اور ذاکرقلبی بنیں۔پھرہم سرکار غوث پاکؓ کے داخلی مریدوں میں شامل ہوں گے پھر بغیر حساب کتاب کے جنت میں جانے کی گارنٹی ہی گارنٹی ہے ذاکر قلبی بننے کیلئے ذکر قلب کا اذن ضروری ہے۔ذکر قلب جو حضور پاکﷺ کے سینہ مبارک کو چاک کرکے آپ کے سینہ مبارک میں رکھا گیااور پھر کئی صحابہ کرامؓ کو بالواسطہ اور کئی کو بلاواسطہ عطاء کیا گیااور بعد ازاں اس کی کنجی حضور سیدنا غوث اعظمؓ کے پاس آگئی۔آپ نے بغداد شریف میں لاکھوں قلوب کو ذکر الٰہی سے منور فرمایا۔

آج کے اس مادہ پرستی کے دور میں عظیم روحانی شخصیت حضرت سیدناریاض احمد گوہر شاہی وہی فیضان جو حضور پاک سرور عالم حضرت محمد مصطفے ﷺ کے سینہ ء مبارک سے ولیوں کو عطا کیا جاتا ہے۔ہر خاص و عام کو بلا تفریق عطا فرماتے ہیں اور مردہ قلوب اللہ کے نام سے زندہ منور اور روشن فرماتے رہے ہیں ۔آئیے ہم اپنے پیر ومرشد کے طریقہء ذکر قلب سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں ۔تاکہ آپ بھی حضور غوث پاک کے فرمان کوپورا کر سکیں کہ میرا مرید ذاکرقلبی ہے۔آپ لوگ بھی دل کو اللہ اللہ میں لگا سکیں۔اور اپنی روحوں کو ذکر الٰہی کے نور سے طاقتور بنائیں۔آخر میں لوگوں کی کثیر تعداد جن میں زیادہ تر نوجوان اورعلماء کرام اور علاقہ کے نعت خواں حضرات موجود تھے نے ذکر قلب حاصل کیا۔محفل کا اختتام درود وسلام کی میں کیا گیااور آخرمیں ختم شریف اورلنگر تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت شورکوٹ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان