الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل میلادِ مصطفیﷺ شورکوٹ

May 13, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان،شورکوٹ کے زیر اہتمام محمد شاہدقادری کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفی ﷺبرائے خواتین کا اہتمام کیا گیا ۔محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محترمہ فرحت امین گوھر نے حاصل کی اور حمد باری تعالیٰ مسز اقبال گوھر آف کمالیہ نے پیش کی اس کے بعد بارگاہِ سرورِ کونین ﷺ میں ہدیہ عقیدت و محبت محترمہ فریحہ گوھر نے پیش کیا۔بعد ازاں اپنے خطاب میں محترمہ فرحت امین گوھر نے نبی کریم ﷺ سے اپنی نسبت اور عقیدت کو دائمی شکل دینے پر زور دیا اور کہاکہ اگر ہمیں اپنے پیارے آقاعلیہ السلا م سے سچی اور پکی محبت ہوگی تو ہم کامیاب ٹھہریں گے اور ایسی بے مثال اور لجپال ہستی کی محبت کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے کسی کامل مرشدکے آستانے کو بوسہ دیناپڑے گا جو حقیقتِ مصطفی ﷺ سے آشنا کرواسکے اور ہمیں اپنی نسبت پر فخر ہے کہ ہمیں ہمارے مرشد کریم حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے ہمارے پیارے نبی ﷺ سے وابستگی کروائی اور اُن کی محبت سے سینوں کو منور کردیا۔
آخرمیں محفل پاک میں شریک خواتین کو ذکرِ قلب کی عظیم دولت سے نوازاگیا اور حلقہ ذکر ترتیب دینے کے بعد درود سلام اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت شورکوٹ

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان