الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل میلادِ مصطفی ﷺ احمد پورشرقیہ

April 25, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، احمدپور شرقیہ میں عظیم الشان محفل میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقادکیا گیا جس میں جناب حاجی مولانا سعید احمد قادری نے حاضرین اور ذاکرین سے اپنے خطاب میں کہاکہ میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقاد کرنا اُمتی کی نشانی ہے اور ہمیں فخر ہے اللہ رب العزت نے ہمیں امام الانبیاﷺ کی امت سے پید ا کیااور یہی انعام کافی تھا تو ہم پر ایک اور کرمِ خاص کیا کہ ہمیں قبلہ و کعبہ پیر و مرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی کا مرید اور غلام بنا دیا اور ہمارے مرشد کریم نے ہمیں یہی تعلیم دی کہ گھر لٹ جائے کچھ بھی پاس نہ رہے غم نہ کرنا مگر دامنِ مصطفی ﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا۔
محفل پا ک میں رحیم یار خان ،خان پور اور لاہور کے ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی اور اس کے علاوہ ملک پاکستان کے مشہور و معرو ف نعت خواں حضرات نے شرکت کی ،جناب محمد رزاق گوھر نے محفل پاک میں نقابت کے فرائض سر انجام دیئے ۔آخر میں نئے ساتھیوں کو اجازت ذکر قلب عطا کی گئی اور درود سلام اوردعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت رحیم یار خاں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان