الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل میلاد النبیﷺ برائے خواتین جوہر آباد

February 11, 2012

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفرو شان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جوہرآبادکے بزرگ کارکن بابا نذر کی رہائش گاہ زمان کالونی جوہرآباد میں خواتین کی عظیم الشان میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں جوہرآباداور مختلف چکوک کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔بابا نذر نے اپنے گھر،گلی اور محلے کو انجمن سرفرو شان اسلام کے دیدہ زیب گنبد خضریٰ والے پرچموں سے سجایا ہوا تھا۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے پورا محلہ جشن میلا د مصطفی ﷺمنا رہا ہے ۔محفل میں خواتین نے بھرپور جوش وخروشسے شرکت کی ۔محفل میلاد میں خوشاب ،جوہرآباداور مقامی خواتین نے نعت رسول مقبول ﷺکے نذرانے پیش کیے۔طاہرہ لیاقت نے شرکاء خواتین کو بتایا کہ جس طرح ہم نمازپڑھتے ہیں اسی طرح اللہ تعالیٰ کے ذاتی نام اللہ کا ذکر کرنے کا حکم بھی آیا ہے بلکہ ذکر اللہ ہر وقت کرنے کا حکم ہے ۔ انسان جس طر ح زبان سے نماز پڑھتا ہے یا ذکر اللہ کرتا ہے اسی طرح دل کی دھڑکن سے بھی ذکرِ اللہ کر سکتا ہے ۔ ہمیں مرشد پاک حضرت سیدناریا ض احمدگوہر شاہی مد ظلہ العالیٰ نے یہ فیض دیا ہے کہ دل کی دھڑکن بھی ذکر اللہ کرنے لگ جاتی ہے ۔آئیں آپ خواتین بھی اجازت ذکر قلب حاصل کریں ۔محفل میں شعبہ خواتین کی سینئرکارکن مسز توفیق قریشی اور مسزارشدعلی قادری نے خصوصی شرکت کی ۔محفل میں شریک خواتین کی کثیر تعداد نے طاہرہ لیاقت سے اجازت ذکر قلب حاصل کی۔ حلقہ ذکر ترتیب دیا گیا اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔
جاری کردہ
شعبہ نشر و اشاعت جوہر آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان