الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل میلاد مصطفیﷺ برائے خواتین جوہرآباد

June 5, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، جوہرآباد (شعبہء خواتین) کے زیرِ انتظام جھومر لان میرج حال جوہرآباد میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ برائے خواتین منعقد کی گئی ۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے صائمہ ارم فیصل آباد نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ محبوبِ خدا حضرت محمد مصطفیﷺ کے ذکر کی محفل سجائے بیٹھے ہیں، ہر ماں ، بہن، بیٹی، آقا ءِ دو عالم ﷺ کے حضور نذرانہ ء عقیدت پیش کرنے کیلئے بیتاب ہے،جس محفل میں ذکر مصطفیﷺ ہو تو وہاں ذکر اللہ بھی ہونا لازم ہے ۔ تب ایمان کی تکمیل ہوتی ہے ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ ’’خبردار ! دلوں کا اطمینان اللہ ہی کے ذکر میں ہے ‘‘، اس دور میں انسان سکون و راحت حاصل کرنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے لیکن ناکام رہتا ہے ، وہ اس لیے کہ دلوں کا اطمینان تو اللہ تعالیٰ نے اپنے ذکر میں رکھا ہے تو دل ذکر اللہ کے سوا اطمینان پا ہی نہیں سکتے ، پھر انسان زبان سے تو ذکر کر سکتا ہے لیکن دل کی دھڑکن سے ذکر اللہ ھو کرنا انسان کے بس میں نہیں ہے، یہ ایسا کام ہے جس کیلئے کسی ولی ءِ کامل کے ہاں اپنے آپ کو بیچا جاتا ہے یعنی بیعت ہو ا جاتا ہے ، لیکن انسان بیعت ہو تو ولی کامل سے ہو، تا کہ ان کی نظر نور سے اپنے دل کو کلمہ پڑھا سکے۔ یعنی دل کی دھڑکن سے اللہ ھو ، اللہ ھو کر سکے۔ ولی اللہ کے لیے ضرور ی ہے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہوا ہو یا ہم کلام ہو ا ہو، تب وہ اللہ تعالیٰ کا دوست یعنی ولی اللہ ہے اور مردہ قلوب کو ذکر اللہ سے زندہ کر سکتا ہے ، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں دورِ حاضر میں مردِ کامل حضرت سیدنا ریا ض احمد گوہرشاہی مدظلہ عالیٰ کی سرپرستی حاصل ہے ، جنکی نگاہِ نور نے ہم جیسے لاکھوں مردوں اور خواتین کے قلوب کو زندہ و جاوید کر دیا ہے یعنی ہمیں دل کی دھڑکنوں سے اللہ ھو اللہ ھو کرنا سکھا دیا ، جس طرح انڈے سے چوزہ نکلتا ہے تو چوں چوں کرنا شروع کر دیتا ہے جو اس کی فطر ت ہے ، اسی طرح ولی کامل کی نظر نور سے قلب کے پردے ہٹنے سے قلب اللہ ھو اللہ ھو کرنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ قلب کی فطرت اللہ ھو اللہ ھو کرنا ہے۔
سینکڑوں خواتین نے طاہرہ لیاقت سے اجازت ذکر قلب حاصل کی ۔محفل میں میں زمان کالونی ، نسیم کالونی جوہرآباد اور فیصل آباد کی خواتین نے شرکت کی ۔محفل میں ماہین ارشد ، سونیا ارشد، غوثیہ ارشد، میڈم نرگس نور ، صائمہ ارشد، زینب شیریں ، سلمیٰ مبین ،شبانہ جمیل اور کنزا لاریب نے حمد و نعت کے نذرانے پیش کیے ، قصیدہ مرشد حق زینب شیریں نے پیش کیا ، امیر حلقہ کے فرائض صائمہ ارم نے انجام دیے۔ اس محفل میلاد شریف میں میڈم زیب (پرنسپل ،حسان پبلک سکول )، فوزیہ رباب (پرنسپل، یونیک ماڈل ہائی سکول ) ، میڈم مسز عامر( گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،جوہرآباد) نے خصوصی شرکت کی ۔ اس عظیم الشان محفل میلادِ مصطفیﷺ کی کامیابی کا سہرا مسز توفیق قریشی، مسز توحید، مسز تمہید کے سر پر ہے جنکی سر توڑ کوششوں سے جھومر لان میرج ہال خواتین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور محفل کامیابی سے ہمکنا ر ہوئی ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جوہرآباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان