الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ (کمالیہ،ٹوبہ )

August 4, 2010

اللہ کی پہچان سرکارِدوعالمؐ کی آمد اور وسیلہ سے نصیب ہوئی(اختر قادری)
انجمن سرفروشانِ اسلام کے زیر اہتمام کمالیہ میں صوفی محمد اقبال کی رہائش گاہ پر محفل میلاد مصطفیﷺ منعقد کی گئی جس کی صدارت امیر انجمن ہذا ٹوبہ ٹیک سنگھ محترم جناب ذوالفقار علی زلفی شاہی نے کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذکر قلب ہی وہ دولت ہے جو انسان اور رب کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔یہ وہ ٹیلیفون ہے کہ اسکو جب بھی ڈائل کیا جائے تو اس کا رابطہ صرف رب کے روبرو ہی ہوتاہے اور کسی دور میں یہ دولت نایاب ہوا کرتی تھی اورلوگ اس کو حاصل کرنے کے لئے جنگلوں کا رُخ کیا کرتے تھے لیکن ہماری یہ خوش قسمتی ہے کہ آج کے دور میں یہ دولت عام تقسیم ہو رہی ہے اور آج کے اس پر فتن دور میں۔۔۔
۔۔سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی ذکر قلب کی دولت عام کر رہے ہیں
جس کی آج زمانے کوبہت ضرورت ہے ۔ تاریخ اٹھا کر دیکھیں کہ جب بھی کبھی شیطانیت نے عروج پکڑا تو رب تعالیٰ کی ذات نے ان ہی جیسی ہستیوں کو دنیا میں اتارا جو اپنی نظر کیمیا سے لوگوں کے دلوں کو اللہ کے نور سے منور کرتے رہے ہیں ۔
محفل میں کمالیہ کے کثیر افراد نے شرکت کی اور ذکر قلب کا اذن حاصل کیا۔محفل میں محمد عامر، محمد عمر، محمد کاشف اور صوفی اقبال نے حمد و نعت کے نذرانے پیش کئے ۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان