الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت بسلسلہ چہلم

September 6, 2010

انجمن سرفروشانِ اسلام کے زیرا ہتمام ایک روحانی محفل پاک رہائش گاہ جناب یونس صاحب محلہ فیض کالونی میں ان کی والدہ محترمہ کے چالیسویں کے سلسلہ میں انعقاد کی گئی جس کی صدارت مشیر جناب عابد شاہی صاحب نے کی۔محفل میں نقابت کے فرائض جناب اختر قادری نے سر انجام دئیے۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موت تو ہر شخص کو آنی ہے لیکن کو شش کی جائے کہ اس دنیاسے اس دنیا کا سفر بہترین ہو اور ہم اپنے اللہ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے اس کے حضور پہنچیں۔ محفل میں گلہائے عقیدت جناب محمد بوٹا،ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب،محمد طاہر فاروق اور زاہد نذیر صاحب نے پیش کئے۔ محفل میں اہلیان محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان