الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکرِ اللہ فیصل آباد

July 4, 2013

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ)فیصل آباد کے زیرِ اہتمام غلام علی (ملنگ) کی رہائش گاہ حسین ٹاؤن باوا چک نزد(اے بی سپورٹس) پر نئے مکان کی خوشی میں باعثِ برکت کیلئے محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں نقابت کے فرائض شہزاد حسنین نے سر انجام دئیے۔بارگاہِ ربوبیت، بارگاہِ رسالتِ مآبﷺ،حضور غوث الثقلینؓاور مُرشدِ پاک کے حضور ہدیہء عقیدت و محبت باالترتیب اطہر اقبال قادری ، عابد علی گوھر،قاری محمد افضال قادری نے پیش کیا۔ محمد افضال قادری نے نئے ساتھیوں کو ذکرِ قلب کی اہمیت و افادیت سے آگاہ فرمایا اور اس بات پر زور دیا کہ انسان کی بقاء حقیقی معنوں میں روحانیت میں مضمر ہے ۔جب تک انسان اپنے دل کو اللہ اللہ میں نہیں لگا لیتااسکی کسی بھی عبادت کی کو ئی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ جب تک ذکر و عبادت کو دل کی گہرائیوں سے ادا نہیں کیا جا تا اس کی قبولیت کی سند جاری نہیں کی جا سکتی۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں ذکر کے متعلق فرمایا کہ” جب نماز سے فارغ ہو جاؤ تو میرا ذکر کرو کھڑے بھی ،بیٹھے بھی اور کروٹوں کے بل بھی” اور نماز کے بارے میں حدیثِ قدسی ہے کہ” دل کی حاضری کے بغیر نماز درست نہیں ” اس لئے جب دل اللہ کا ذکر کرے گا تو پھر نماز میں بھی دل رب کی طر ف متوجہ رہے گا اس طرح ذکر اور نماز دونوں کی حقیقی منزل نصیب ہو جائے گی۔آج انجمن سرفروشانِ اسلام بھی آپکو دنیا و آخرت کی کامیابی کا نسخہ بتا رہی ہے کہ اپنے دل کی خالی دھڑکنوں کو اسمِ ذات اللہ کے ذکر سے جاری و ساری کر لو اسی میں دونوں جہاں کی بھلائی ہے۔ آخرمیں محمد افضال قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیا اور دعا فرمائی۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان