الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکرِ الٰہی بسلسلہ یومِ علی المرتضی ٰؓ

May 9, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیرِ اہتمام دربارِ اقدس حضرت بابا نور شاہ ولی عربی سرکار ؒ پر جشنِ ولادتِ مولا علی مشکل کشاءؓکے سلسلہ میں خصوصی محفل نعت وذکرِ الٰہی کا انعقاد کیا گیا جس میں حمد باری تعالیٰ کی سعادت حاجی محمد اصغر قادری نے حاصل کی۔اسکے بعد بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے نصیر احمد قادری اورسید اطہر حسین بخاری صاحب نے پیش فرمائے۔منقبت مولا علی ؑ بھی سیداطہر حسین بخاری نے پیش کی۔بعد ازاں حضورسیّدناغو ث اعظم جیلانیؓ کے حضور نذرانہء منقبت کی سعادت عمران الحق قادری نے پیش فرمائی ۔ لیاقت علی قادری نے بارگاہِ مرشدی میں قصیدہ کا نذرانہ پیش کیا۔
ستارالحق قادری نے محفلِ ذکرالٰہی کو ترتیب دیا اور ممبر مجلس شوریٰ حاجی محمد اویس قرنی نے دعائے خیرو برکت فرمائی۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

تازہ ترین خبریں ،معلومات ای میل پر حاصل کرنے کے لیے اپنا ای-میل ایڈریس نیوز لیٹر میں شامل کریں نیوز لیٹر بائیں ہاتھ پر  دیا گیا ہے۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان