الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکر اللہ جوہر آباد

May 16, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام (رجسٹرڈ)پاکستان ، جوہرآباد کے زیرِ اہتمام یونیک ماڈل سکول نسیم کالونی میں بعدازنمازِ عشاء عظیم الشان محفلِ نعت و ذکر اللہ منعقد ہوئی۔ جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جس میں لیاقت علی قادری نے دورانِ خطاب کہا کہ وہ جگہ بھی انسان کو دعا دیتی ہے جس جگہ ذکر اللہ اور ذکر رسول ﷺ کیا جائے ، یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج اسی جگہ ہم ذکر اللہ اور ذکر رسولﷺ کی محفل سجائے بیٹھیے ہیں جہاں پر کافی عرصے تک ریاض قادر راضی ؒ ہفتہ وار محفل سجایا کرتے تھے اور اہلِ علاقہ کو خصوصی دعوت دیا کرتے تھے، آج راضی بھائی کے بیٹے شرجیل ریاض راضی نے اسی جگہ ہفتہ وار محفل کرانے کا عہد کیا ہے آپ تمام شرکاءِ محفل شرجیل بھائی کی حوصلہ افزائی کریں اور خود بھی محفل میں آئیں اور اپنے دوستوں کو بھی محفل میں لائیں ۔لیاقت علی قادری نے مزید کہا کہ ہر انسان کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے اور ہمارا یعنی انجمن ہذا کا مقصد دل کی خالی دھڑکنوں کو اللہ ھو اللہ ھو میں بسانا ہے ، آپ لوگ جہاں جہا ں بیعت ہیں ان سے اجازتِ ذکرِ قلب حاصل کریں ، اگر وہ کہیں کہ یہ پرانے دور کی باتیں ہیں اور ناممکن ہے تو آئیں فیضانِ حضرت سیدنا ریاض احمد گوہر شاہی مدظلہ العالیٰ سے اپنے دامن دل بھر لیں ایک دفعہ اجازت ذکر قلب حاصل کر کے چند دن ذکر اللہ ھو کے حلقہ میں شامل ہو کر دیکھیں کہ کس طرح دل کی دھڑکنیں اللہ ھو ، اللہ ھو کرتی ہیں۔محفل میں راحیل ریاض ، سیالوی برادران ، محمد دانیال ، عون علی ، جواد، عدیل ریاض ، سیف اللہ ، ماسٹر محمد رمضان قادری نے حمد و نعت کے نذرانے پیش کیے اور حلقہ ذکر اصغر علی شاہ نے تر تیب دیا اور نقابت کے فرائض لیاقت علی قادری نے سر انجام دیئے ۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت جوہر آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان