الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکر اللہ ساہیوال

June 25, 2011

اللہ کے انعام یافتہ لوگوں کی صحبت اور ان کی تقلید ہی نجات کا راستہ ہے(چوہدری اظہر نواز آرگنا ئزر ملتان ڈویژن)
عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان، ساہیوال کے آستانہ پر عظیم الشان محفل بسلسلہ سالانہ برسی الحاج حافظ محمد رمضان نوریؒ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب چوہدری اظہر نواز صاحب نے کہا کہ نماز میں اللہ سے سیدھے راستہ پر چلنے کی دعا مانگتے ہیں اور ساتھ میں سیدھے راستے کی وضاحت بھی فرما دی ہے کہ سیدھا راستہ وہ جس پر چل کر اللہ نے اپنے بندوں پر انعام فرمایا وہ لوگ ہیں جن کے دل ہمہ وقت اللہ کا ذکر کر رہے ہیں ان انعام یافتہ لوگوں کی صحبت اور ان کی تقلید ہی نجات کا ذریعہ ہے ۔اصحاب کہف اللہ کے انعام یافتہ ہوئے تو ان کا کتا ان انعام یافتہ لوگوں کے ساتھ رہ کر اللہ کی بارگاہ میں مقبول و منظور ہو گیااورآج انجمن سرفروشانِ اسلام کو بھی ایک عظیم ہستی کی سرپرستی حاصل ہے جن کی صحبت سے لاکھوں قلوب ذکراللہ سے آباد ہیں اور سینوں میں عشقِ مصطفٰی ﷺ کی شمع فروزاں ہیں۔ محفل میں نقابت کے فرائض رفیق قادری نے سرانجام دیئے اور تلاوت کلامِ پاک GPOساہیوال کی مسجد کے حافظ عبدالمجید ،حمد حافظ بشیر احمد پاکپتن شریف،نعتِ رسولِ مقبولﷺ قاری ظفر اور وسیم احمد نے پیش کی۔اور آخر میں مختلف شعبہ ہائے زندگیسے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں اور وکلاء کو اجازتِ ذکرِ قلب دی گئی ۔حلقہ ذکر شبیر احمد قادری صاحب نے ترتیب دیا۔بعد ازاں درودو سلام ودعا اور لنگر شریف تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت ساہیوال

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان