الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکر اللہ فیصل آباد

March 7, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام( رجسٹرڈ) پاکستان ،فیصل آباد کے زیرِ اہتمام07مارچ 2014 ؁ء بروز جمعتہ المبارک بعد ازنمازِ عشاء حاجی عبدالستار قادری آف لاری اڈہ کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت و ذکر اللہ کا انعقاد کیا گیاجس میں نقابت کے فرائض اطہر اقبال ببی نے سرانجام دئیے۔محمد نوید قادری نے بارگاہِ ربوبیت میں ہدیہء حمد سے محفلِ پاک کا آغاز کیا۔اسکے بعد سیف علی قادری،محمد جمیل قادری اور عبدالعزیز قادری نے حضورِ پاک صاحبِ لولاک ﷺکی بارگاہِ بے کس پناہ میں ہد یہء عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کیے۔
محمد افضال قادری نے فرمایا کہ وہ لوگ بڑے ہی خوش نصیب و خوش قسمت ہوا کرتے ہیں جو اپنے ہر کام کا آغاز اللہ تعالیٰ اور اُس کے پیارے حبیبﷺکے نامِ مبارک سے کرتے ہیں جس طرح کہ آج یہاں پر نئے مکان کی خوشی میں محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ اور اس گھر پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے ۔چونکہ آج کی یہ بزم حصولِ خیرو برکت کیلئے منعقد کی جارہی ہے اس لئے آپکو ایک ایسے پیغامِ خاص سے روشناس کرواتے ہیں جو سراسر دنیا و آخرت میں خیرو برکت کا باعث ہے یہ وہ پیغام ہے کہ جس پر اگر خود عمل کروتو ایک گنا ثواب ہے اور اگر دوسروں کو بھی اس کی دعوت دو تو اُس عمل کرنے والے کی وجہ سے تمہیں بھی گھر بیٹھے اس میں سے حصہ ملے گاوہ ذکرِ قلب کی نایاب دولتِ عظمیٰ کو حاصل کرنے کا پیغام عظیم ہے جو کہ خواص کے حصے میں آتا تھا لیکن یہ بیش بہاخزانہ آج اللہ تبارک وتعالیٰ کے ایک خاص اور محبوب بندے قبلہ ء عالم ،پیرومرشد حضرت سیّدنا ریاض احمد گوھر شاھی مد ظلہ العالی کے طفیل ہر خاص و عام میں بلا امتیاز تقسیم کیا جارہا ہے۔آؤ اور اپنا حصہ لے لو اور اپنے دلوں کی خالی دھڑکنوں میں اسمِ ذات اللہ کو بسانے کی کوشش کرو اگر تم پر واقعی اللہ کا خاص کرم ہوا تو چند دن کی مشق سے تمہارا سیاہ باطن روشن و منور ہو جائے گاپھر گھر بیٹھے ہاتھ اُٹھا کر اُس ہستی معظم کو دعا دے دینا کہ جس کے طفیل تمہیں یہ ذکرِ قلب نصیب ہوااور اگر نہ ہوا تو جتنے دن محفلِ ذکر الٰہی میں بیٹھو گے اُس کا اجروثواب تو تمہیں مل ہی جائے گا۔محمد وسیم بٹ نے نئے لوگوں کو اجازتِ ذکرِ قلب عطاء کیا۔
منقبتِ غوثیہؓاور قصیدہ مرشدی کے بعد عبدالعزیز قادری نے ختمِ پاک پڑھا۔امیرِ حلقہ کے فرائض ستارالحق قادری نے سرانجام دئیے اور دعائے خیرو برکت محمد افضال قادری نے کروائی۔بعد از محفل شرکا ء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان