الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکر اللہ لاہور

June 3, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے لاہور مرکزکے زیر اہتمام ایک عظیم الشان محفل ذکر ونعت کا انعقاد ہو ا جس میں لاہور ڈویژن کے انچارج جناب شبیر احمد قادری ،آرگنائزر لاہورجناب فاروق احمد قادری اور ذاکرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔محفل کا آغاز حمد ربِ جلیل سے کیا گیا جس کے بعد ثناء خوان مصطفےؐ نے بارگاہ رسالت مآبؐمیں ہدیہ عقیدت پیش کیا ۔ مفکرین نے اپنے پیغامات میں حضور غوث اعظمؓ کے ارشادات کی روشنی میں ذکوریت کا پیغام دیا ۔انہوں نے کہا کے آج ضرورت اس امر کی ہے کے انسان اپنے قلب کواللہ کے نور سے زندہ وبیدار کرے اور سینوں میں عشق مصطفے ﷺکی شمع روشن کرے۔بعد ازاں شرکاء محفل کو ذکر قلب کی لازوال دولت عطا کی گئی ۔ محفل میں حلقہ ذکر شبیر احمد قادری نے ترتیب دیا ،محفل کا اختتام درودو سلام اور دعا پر ہوا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت لاہور

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان