الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل نعت و ذکر الٰہی فیصل آباد

July 8, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشانِ اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان،فیصل آبادکے زیر اہتمام ۴شعبان بروز جمعرات محمد ساجد علی قادری کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت و ذکرالٰہی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں نقابت کے فرائض محمد رفیق قادری نے سر انجام دےئے۔محفلِ پاک میں نوراحمد قادری، ذیشان قیصرنے حمدِ باری تعالیٰ ، نعتِ رسولِ مقبولﷺ اورمنقبتِ غوثیہ کا نذرانہ پیش کیا۔محمد رفیق قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج انجمن سرفروشانِ اسلام آپکو دِلو ں کی بیداری کا پیغام دیتی ہے ۔اگر آپ اللہ کے نیک بندوں کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنے دِلو ں کی خالی دھڑکنوں میں اسمِ ذات اللہ کو بسانا پڑے گا اور دلوں میں اللہ اس وقت تک نہیں آتا جب تک کسی کامل کی نظر کیمیا آپ کے دل پر نہ پڑ جائے اور جب کوئی مردِ قلندر کسی کے مردہ قلب پر اپنی نگاہِ نور ڈالتا ہے تو ایک ہی نظر میں اسے واصل بااللہ کر دیتا ہے اور اسے رب کی بارگاہ تک پہنچا د یتا ہے ۔انجمن سرفروشانِ اسلام کو بھی ایک ایسے ہی مردِ قلندر کی سرپر ستی حاصل ہے کہ جن کی نگاہِ کیمیا میں اللہ نے وہ کمال رکھا ہے کہ جس قلب پر پڑ جاتی ہے اسے رب کی ذات سے واصل کر دیتی ہے ۔نئے ساتھیوں کو اجازتِ ذکر قلب محمد صدیق ڈان نے دی۔انوارالحق قادری نے حلقہء ذکر ترتیب دیا۔اظہر حسین قادری نے دعائے خیر فرمائی۔محفل کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
جاری کردہ
شعبہ نشرو اشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان