الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل ِمیلاد ِمصطفی ﷺو جشن ِسیدنا امام حسین ؑ

June 3, 2016

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان ِاسلام(رجسٹرڈ)پاکستان ،فیصل آباد کے زیر ِاہتما م میاں عبدالمنان قادری کی رہائش گاہ مکان نمبر 71.Bعلامہ اقبال کالونی فیصل آباد میں محفل ِمیلاد ِمصطفی ﷺو جشن ِسیدنا امام حسین ؑنہایت تذ ک و احتشام سے منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام الناس نے شر کت فرما کر اپنے قلوب و اذہان کو نور ِایمان و نور ِمعرفت سے منور کیا ۔اس محفل ِپاک کی صدارت سید عباس حیدر شاہ گیلانی ،صاحبزادہ سید زعیم حیدر شاہ گیلانی اور سید فہیم حیدر شاہ گیلانی نے کی اور خصوصی نعت بھی پیش کی ۔
اس روح پرور محفل ِپاک میں مرکزی مشیر انجمن سرفروشان ِاسلام محمد شفیق قادری نے اسم ِذات اللہ کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے پیرومرشد حضرت سیدنا ریاض احمد گوھر شاھی مدظلہ العالی نے شاہدرہ آزاد کشمیر میں12.05.1996کوایک روحانی اجتماع سے خطاب کے دوران ارشاد فرمایا کہ اسم ِذات اللہ کا فیض صرف اس امت کو ملا کسی اور امت کو نہیں ملا۔اس لئے موسیٰ ؑکوہ ِطور پہ بے ہوش ہوئے اور حضور پاک ﷺسامنے جاکے مسکرائے ۔موسیٰ ؑکے جسم میں یارحمان کا صفاتی نور تھا اور حضور پاک ﷺکے جسم میں اسم ِذات اللہ کا ذاتی نور تھا ۔ذات ذات کے سامنے مسکرایا۔کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہروقت اللہ اللہ کرتے رہتے ہیں ان کے دل میںمدینہ شریف بس جاتا ہے پھروہ کہیں بھی ہوں مدینے میں ہیں ۔کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہر وقت اللہ اللہ کرتے رہتے ہیں ان کے دل میں خانہ کعبہ بس جاتا ہے وہ پھرکہیں بھی رہیں وہ خانہ کعبہ میں ہیں ۔اس لئے جب رابعہ بصریؒ کے دل میں اللہ بس گیا تواُس کعبے کو حکم ہوا کہ جائو اوررابعہ بصری کا طواف کرو۔وہ آدھی قلندر ہوئی ہیں اس لئے کہ ان کو رب کادیدار نہیں ہوا۔جو پورے قلندر ہیں وہ رب کو دیکھتے بھی ہیں اور اس سے ہمکلام بھی ہوتے ہیں۔اب صراط ِمستقیم یہ ہے کہ ظاہر میں بھی نماز روزہ اور دل میں بھی اللہ اللہ یعنی تم زبان سے بھی اللہ اللہ کرو اور دل سے بھی ۔پھر تم صراط ِمستقیم پہ ہو ورنہ پھر منافقت ہے کیونکہ منافق کے دل میں کچھ ہوتا ہے اور زبان پہ کچھ۔اجازت ِذکر ِقلب کیا ہے ۔اس دل میں اللہ ہوتا ہے ورنہ شیطان ۔اب شیطان کو پتہ ہے کہ انسان یہاں تک پہنچ سکتا ہے ۔وہ شیطانی فوج کو بھیج دیتا ہے کہ جائو اس کو تباہ وبرباد کروکچھ کرولیکن اس کے اندر اللہ اللہ نہ جائے ۔اگراس کے اندر اللہ اللہ چلی گئی تو یہ میرے ہاتھ سے گیا۔ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں کہ اس کا مقابلہ کریں ۔پھر جہاں سے اس کی اجازت ہوتی ہے اللہ تعالیٰ ان کو بھی ایک رحمانی فوج دیتا ہے شیطانی فوج ان پہ ٹوٹ پڑی اور رحمانی فوج ان شیطانوں پہ ٹوٹ پڑی اور رحمانی فوج ا س وقت تک تمہارا ساتھ دے گی جب تک رحمان تمہارے اندر جاگ نہیں جاتا۔پھر بندہ نہیں رہے بندہ نواز بن گئے اور غریب نہیں رہے غریب نواز بن گئے ۔سخی سلطان باہوؒ ارشاد فرماتے ہیں کہ ڈھونڈ ،ڈھونڈتولٹ جائے ،تیرا گھر بار لٹ جائے ۔مرنے سے تھوڑی دیر پہلے یہ سعادت حاصل ہوجائے ۔بڑا سستا سودا ہے ۔جائے گا تو ایمان سے جائے گا ۔تیرے دل پہ اللہ لکھا گیا تو ایمان سے گیا نا۔اس کے لئے نہ ہم تمہیں بیعت کرتے ہیں نا نذرانہ مانگتے ہیں ۔اس وقت تک تمہاری حفاظت کریں گے جب تک تمہارے اندر رحمان جاگ نہیں اُٹھتا۔پھر تمہیں کہیں بھی کامل نظر آیا وہاں جاکے بیعت ہو جانا۔اللہ تعالیٰ نے اس امت کا فیض اس دنیا میں اُتار دیا ہے آئو جس کا حق ہے لے جائو لیکن ملے گا اُسے ہی جو حقدار ہوگا۔اس لئے ہمیں چاہیے کہ اپنی قسمت آزمائیں اوراپنے اندر کو اسم ِذات اللہ سے روشن و منور کریں۔جب دل اللہ کے ذکر سے روشن و منور ہوجائیں گے تو سینے عشق ِمصطفی ﷺسے منور ہوجائیںگے اور اس طرح محبت اہل ِبیت بھی پیدا ہو جائے گی ۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری آج کی اس حاضری کوپنجتن پاک کے وسیلہ سے اپنی بارگاہ میں مقبول ومنظور فرمائے۔آمین۔
اس محفل ِپاک میں نقابت کے فرائض عبدالعزیز قادری نے سر انجام دئیے۔حافظ ظہیر قادر ی نے تلاوت کلام ِمجید سے اس روح پرور محفل ِپاک کا آغاز کیا ۔حمد ِباری تعالیٰ کی سعادت منصب علی قادری نے حاصل کی ۔اسکے بعد ملک ِپاکستان کے مشہورومعروف نعت خواں حافظ علی رضا قادری، محمد احسن رضا قادری ،حافظ فیصل سلطانی ،محسن علی بہادر اورقاری محمد عدیل قادری کے علاوہ صوفی زاہد معصومی نے اپنے مخصوص انداز میں بارگاہ ِرسالت ِمآب ﷺمیں اپنی عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کیا اور حاضرین ِمحفل کے دلوں میں عشق ِرسول ﷺاور محبت ِاہل ِبیت کو مزید فروزاں کیا۔ممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری اور حاجی محمد سلیم قادری (امیر ِفیصل آباد) نے خصوصی شرکت کی اور نئے لوگوں کو ذکر ِقلب کی نایاب دولت ِعظمیٰ سے نوازاگیا۔
چیئر مین مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد حاجی محمد رفیع نے بانی محفل میاں عبدالمنان قادری نے اس روح پرور روحانی محفل ِپاک کے انعقاد پر اعزازی شیلڈ سے نوازا۔میاں عبدالمنان قادری نے یہ شیلڈممبر مرکزی مجلس ِشوریٰ حاجی محمد اویس قادری اور حاجی محمد سلیم قادری (امیر ِفیصل آباد) کو پیش کی اور کہا کہ یہ سب ان کی محبت اور شفقت کا صلہ ہے اور وہ ان کے بے حد مشکوروممنون ہیں کہ انہوں نے اس پاک محفل میں شرکت فرماکر محفل ِپاک کی رونق کو دوبالا کیاآخر میں میاں عبدالمنان قادری نے حضرت امام حسین ؑکی پاک بارگاہ میں خصوصی کلام پیش کیا۔اس محفل ِپاک میںملک ِخداداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورامن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔اختتام ِمحفل پر لنگر کا وسیع انتظام تھا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان