الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل پاک بسلسلہ ایصالِ ثواب

May 7, 2011

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام(رجسٹرڈ)پاکستان، فیصل آباد کے زیر اہتمام آستانہ پرحضرت سراج باباؒ اورصوفی خادم محمد مالکؒ کے ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔محفل پاک میں حمد و نعت کی سعاد ت محمد جمیل قادری ،محمد رضوان قادری ، محمد رفیق قادری اور عبدالعزیزقادری نے حاصل کی۔
سابق آرگنائزر صوبہ سندھ جناب وحید انورقادری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج جن دومعزز اور مُرشد کریم کی بارگاہ میں مقبول و منظور شخصیات کے ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں یہ محفل پاک منعقد کی جارہی ہے وہ کسی تعار ف کی محتاج نہیں ہیں ۔ حضر ت سراج باباؒ وہ خوش نصیب ہستی ہیں کہجن کے بارے میں پیر و مرشد نے فرمایاکہ جب چناؤ ہوا اور کُرسیاں بچھ گئیں تو ان میں ایک شخصیت حضرت سراج باباؒ کی تھی کہ جو اُس چناؤ میں موجود تھے اور خود سراج باباؒ بھی پیر و مر شد سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔
صوفی خادم محمد مالک ؒ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ خوش نصیب ہیں کہ جنہوں نے مرشد کریم کے ایک حکم پر اپنے گھر بار اور بچوں کو چھوڑا اور مرشد کریم کے حکم سے کوٹری شریف جامع مسجد غوثیہ میں امامت کے فرائض سر انجام دیئے اور جب تک سانسوں کی ڈور چلتی رہی پیارے مرشد کریم کی بارگاہ میں سُرخروئی حاصل کرنے کے لیے اُن کے درِ اقدس پر مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔
بعد ازاں محفل پاک حضرت بی بی فاطمتہ الزھراؑ کی بارگاہ میں قصیدہ پڑھا گیا جس کی سعادت عبدالعزیز قادری نے حاصل کی اور مرشد کریم کی بارگاہ میں قصیدہ کی سعادت محمد شفیق قادری نے حاصل کی جس کے بعد حلقہ ذکر منعقد کیاگیا اور دعا کی گئی۔

جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت فیصل آباد

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان