الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا رسول اللہ الصلوٰ ۃ والسلام علیک یا حبیب اللہ
Subscribe: PostsComments

محفل پاک بسلسلہ چہلم شریف

September 9, 2014

عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ )پاکستان،فیصل آباد کے زیر اہتمام جھال خانوآنہ چو ک (جامع مسجد مولوی سلیم والی ) میں محمد افضال قادری کی والدہ کے ختمِ  چہلم شریف کے سلسلہ میں محفل پاک منعقد کی گئی محفل پاک کا آغاز اللہ رب العزت کے پاک کلا م کی تلاوت سے ہوا اس کے بعد بارگاہِ  رسالت مآب ﷺ میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا تو نامور نعت خوانان نے اپنے مخصو ص انداز میں بارگاہِ  سرورِ کونین ﷺ میں نعت کا نذرانہ پیش کیا جن میں محمد رفیق چشتی ، محمد افسر علی رضوی ، محمد بلال بابر ، طارق محمود طارق اور دیگر شامل ہیں ۔
بعد ازاں عالمی مرکزی امیر جنابِ  محترم حضرت علامہ حاجی سعید احمد قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ والدین کا نعم البدل اس دنیامیں کوئی نہیں ہے آپ نے ارشاد فرمایا کہ امام الانبیا ﷺ اگر کسی محفل میں یا کسی دعوت میں جاتے تو صحابہ کرامؓ  اٹھ کر کھڑے ہوجاتے اور جب کبھی آپﷺ کی رضاعی والدہ حضرت حلیمہ سعدیہؓ  آجاتی تو آپ ﷺ خود اُٹھ کر کھڑے ہوجاتے ماں کی بڑی شان ہے کہ اللہ رب العزت نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ دی ۔
اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایاکہ جس طرح ماں کی بڑی شان اسی طرح والد کا بھی بڑا مقام و مرتبہ ہے کہ اللہ رب العزت نے فرمایاکہ میرے سوا اگر سجدہ کسی کو جائز ہوتا تو میں عورت کو کہتاکہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعاہے کہ وہ ہمیں اپنے والدین کی عزت اور احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
محفل پا ک میں درود و سلام کے بعد تمام شرکا ئے محفل کو اجاز تِ  ذکرقلب عطا کی گئی ۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestmailby feather
انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ) پاکستان